پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس ذوالفقاربرطانیہ کے دورہ پر

پاک بحریہ کی عالمی سمندروں میں تعیناتی کے سلسلے میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے (ہیلی کاپٹرسمیت) پورٹس ماﺅتھ، برطانیہ کا دورہ کیا ہے، جہازکی آمد پر، رائل بحریہ کے افسران برطانیہ میں پاکستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر، دفاعی اتاشی اورقومی ایڈوائزر نے جہاز کا استقبال کیا ہے، بندرگاہ کے دورے کے دوران، مشن کمانڈر کموڈورسید رضوان خالد اورجہاز کے کمانڈنگ افسرکیپٹن راﺅ احمد عمران انورنے کمانڈرنیول بیس پورٹس ماﺅتھ کموڈورجے جے بیلی سے ملاقات کی ہے.

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ہے، خطے کے امن اوربحری سیکیورٹی کے لیے پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا گیا ہے، مشن کمانڈرنے برطانیہ کی عوام کے لیے بالعموم اوررائل بحریہ کے لیے بالخصوص چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا، مشن کمانڈر نے جہاز کے قیام کے دوران مکمل معاونت فراہم کرنے پربرطانوی بحریہ کا شکریہ ادا کیاہے، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرجناب معظم علی خان نے بھی پی این ایس ذوالفقار کا دورہ کیا اورمشن کمانڈر سے ملاقات کی ہے،

دورے کے اختتام پر پی این ایس ذوالفقار نے پورٹس ماﺅتھ کے قریب برطانوی رائل بحریہ کے جہاز ایچ ایم ایس ٹائین کے ساتھ دوطرفہ بحری مشق وائٹ اسٹار-lll میں شرکت کی ہے، اس مشق میں جدید بحری حربے جن میں میری ٹائم انٹرڈکشن آپریشنزبورڈنگ اورفورس پروٹیکشن ڈرل شامل تھے، مشق کا مقصد بحری معاملات کے ذریعے دفاعی معاونت کو فروغ دینا اوردونوں بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بہتربنانا تھا.

پی این ایس ذوالفقار کا برطانیہ کا دورہ دونوں بحری افواج کے مابین تعلقات کومضبوط کرے گا اور دونوں ممالک کے مابین سفارتی اور دفاعی تعلقات کو بھی فروغ دے گا۔

Comments are closed.