پاکستانی ہائی کمشنر کی کینیڈین وزیر سے ملاقات؛ کثیر الجہتی باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور
کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر ظہیر اے جنجوعہ نے کینیڈین وزیر برائے ہاؤسنگ،ڈائیورسٹی اینڈ انکلوژن احمد حسین سے ملاقات کی۔اوٹاوا میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔ جبکہ کثیر الجہتی باہمی شراکت داری کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا ہے.
اے پی پی کے مطابق؛ کنیڈا کے وزیراحمد حسین نے ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو نتیجہ خیز قرار دیا جس کے دوران کینیڈا اور پاکستان کی دوستی اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے کئی طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے اور آپس میں اس رشتہ کو مزید مظبوط بنانے کیلئے مختلف پہلوں کو زیر بحث لایا گیا ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ بدھ سے کراچی کو حب کینال سےدو دن پانی کی فراہمی معطل رہے گی
امریکا کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس،شفاف تحقیقات کا مطالبہ
شادی سے انکار پر لڑکے نے 22 سالہ کزن کو زندہ جلا دیا،پسند کی شادی نہ ہونے پرلڑکے نے کزن کو قتل کر کے خودکشی کرلی
آج بروز منگل کو کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشن سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق ہائی کمشنر ظہیر جنجوعہ نے کینیڈین وزیر کا اپنے دفتر میں استقبال کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں کے درمیان بات چیت کو بامقصد اور پاکستان اور کینیڈا کے درمیان کثیر الجہتی شراکت داری کو تقویت دینے میں ممد و معاون قرار دیا۔
دوسری جانب ماضی میں کینیڈا کی حکومت پاکستانی طلبہ اور کاروباری افراد کے لیے ویزا سہولیات میں کئی تیزیاں اور بہتری لاچکی ہے. احمد حسین کے پاس جب اس سے قبل ایک اور وزارت کے منسب پر فائز تھے تو ان کا کہنا تھا کہ کینیڈین حکومت کے اس اقدام سے کینیڈا اور پاکستان کے عوام کا باہمی رابطہ مضبوط ہو گا اور پاکستانی طلبہ و کاروباری افراد کو ویزوں کے حصول میں درپیش مسائل میں کمی ہو گی۔