پاکستان کرکٹ ٹیم کے 11 کھلاڑی زمبابوے روانہ
باغی ٹی ؤی :زمبابوے کے دورہ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل 11 کھلاڑی زمبابوے روانہ ہوگئے۔ پرواز بھرنے والے 11 کھلاڑی کمرشل فلائٹ سے براستہ دبئی ہرارے پہنچیں گے ، دانش عزیز نئے کھلاڑی ٹی 20 ڈیبیو کیا ان کو کوچ یونس خان نے ڈیبیو کیپ دی
Danish Aziz is making his T20I debut today for Pakistan!#ZIMvPAK #HarHaalMainCricket #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/sgicbS1OgY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) April 21, 2021
ان گیارہ کھلاڑیوں میں اظہر علی، عابد علی، عمران بٹ، فواد عالم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہنواز دھانی، تابش خان، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔ روانگی کے لئے ائیرپورٹ پر موجود تمام کھلاڑیوں نے کرونا ایس او پیز کا ہتمام کر رکھا تھا اور چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے .
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 29 اپریل سے جبکہ دوسرا 7 مئی سے شروع ہوگا۔










