پاک فضائیہ کا دستہ ترکیہ کے شہر قونیہ میں انٹرنیشنل فلائٹ ٹیکٹیکل ایکسرسائز اناطولین ایگل 2023ء میں کامیاب شرکت کے بعد پی اے ایف کے آپریشنل ائیر بیس پر واپس پہنچ گیا۔ جبکہ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف دی ائیر سٹاف (پروجیکٹس) ائیر مارشل عرفان احمد نے مشق کی اختتامی تقریب کو دیکھا اور مشق کو کامیاب بنانے پر پاک فضائیہ کے دستے کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے اس اہم مشق کے پیشہ ورانہ انعقاد پر پی اے ایف کے فضائی اور زمینی عملے کو بھی سراہا جس کا مقصد حقیقت پسندانہ عصری فضائی جنگی حالات کے پیش نظر باہمی تعاون کو درست کرنا تھا۔ جنگی عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ عالمی سلامتی کا منظر نامہ اور فضائی جنگ کی ابھرتی ہوئی حرکیات پاکستان اور دوست ممالک کے درمیان بہتر شراکت داری کا مطالبہ کرتی ہے۔ سلامتی کے ماحول میں بڑھتی پیچیدگی کے ساتھ بین الاقوامی، علاقائی تزویراتی صورتحال تبدیلیوں سے گزر رہی ہے اور اس طرح کی مشقیں مشترکہ چیلنجوں کے مقابلہ میں باہمی تعاون کو بڑھانے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ڈپٹی چیف آف دی ایئر سٹاف (پروجیکٹس) نے ایک اور کامیاب بین الاقوامی فضائی مشق کے اختتام پر ترک فضائیہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افواج کے درمیان قابل رشک دوستانہ تعلقات کی طویل تاریخ ہے اور امید ظاہر کی کہ یہ مشق یقینی طور پر دونوں فضائی افواج کے لڑاکا عملے کو باہمی تجربات سے سیکھنے کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کو فروغ دینے کے قابل بنائے گی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
ترجمان کے مطابق مشق Anatolian Eagle-2023 کے دوران، PAF کے ماہر پائلٹس نے ترکیہ، آذربائیجان، قطر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور برطانیہ سمیت سات شریک فضائی افواج کے فضائی عملے کے درمیان اپنی مہارت اور پیشہ ورانہ مہارت کو برقرار رکھا۔ کثیر القومی فضائی مشق میں پی اے ایف کے فضائی اور زمینی عملے کی کامیاب شرکت فضائی جنگ کی تازہ ترین پیشرفت کے مطابق پی اے ایف اہلکاروں کی آپریشنل تربیت کے مضبوط قدم کی عکاس ہے۔