پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 1ہزار 521افراد کو ریسکیو کیا گیا. این ایف آر سی سی

نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاک فضائیہ کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعےایک ہزار 521افراد کوریسکیو کیا گیا.

این ایف آر سی سی کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے سی 130 طیاروں، ایم آئی 17 اور اے ڈبلیو 139 ہیلی کاپٹرز کی 268 پروازیں کی ہیں جبکہ پاک فضائیہ کے 3 سینٹرل ایوی ایشن مراکز امدادی کاموں کیلئے وقف کیئے گئے ہیں. علاوہ ازیں پاک فضائیہ نے6ہزار 639خیمے، 7 لاکھ 33 ہزار 881 کھانے کے پیکٹ تقسیم کردیئے.
جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ؛ پاک فضائیہ کی ٹیموں نے راشن اور 2 لاکھ 91 ہزار 733 لیٹر پینے کا صاف پانی تقسیم کیا جب کہ اس کے ساتھ پاک فضائیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 46 میڈیکل کیمپ علاج میں مصروف عمل ہیں اور پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں 78 ہزار 549 مریضوں کا علاج کیا گیا. این ایف آر سی سی کے مطابق؛ پاک فضائیہ کے میڈیکل کیمپوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں اور اس کے علاوہ پاک فضائیہ کے 24 خیمہ بستیوں میں 19 ہزار 807 افراد مقیم ہیں. جبکہ پاک فضائیہ کے 54 ریلیف کیمپوں میں میں سیلاب متاثرین کو خدمات فراہم کی جارہی ہیں.

نیشنل فلڈ ریسپونس کورڈینیشن سنٹر کے اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کے 4 فلڈ ریلیف سینٹرز، 18 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس خدمت میں مصروف ہیں۔ پاک بحریہ نے 2081 ٹن راشن، 7609 خیمے اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔ این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ نے متاثرہ علاقوں میں 7 لاکھ 41 ہزار 39 لیٹر منرل واٹر بھی تقسیم کیا۔ جبکہ بحریہ کی 22 خیمہ بستیوں میں 32 ہزار 309 افراد رہائش پذیر ہیں ۔ این ایف آر سی سی کے مطابق پاک بحریہ کی 23 ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے 15 ہزار 578 افراد کو بچایا۔ جبکہ ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں 54 موٹرائزڈ بوٹس اور 2 ہوور کرافٹوں سے لیس ہیں، پاک بحریہ کے اندرون سندھ 2 ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ایم این اے جتنے پیسے الیکشن سیٹ پر خرچ کرتے اتنی تو مجھے تنخواھ ملتی تھی۔ شہباز گل
صوفیہ مرزا کی سابق شوہر عمرفاروق کیخلاف میڈیا میں آنے پر پابندی کی التجا عدالت نے انکار کردیا
جامشورو:انڈس ہائی وے پرٹرالراوربس میں تصادم سے10 افراد جاں بحق،13 زخمی
انٹربینک میں ڈالر مزید دو روپے انیس پیسےسستا ہو گیا
این ایف آر سی سی کے جاری اعلامیہ کے مطابق اب تک 71 پروازوں میں 481 پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا گیا اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے راشن کے 5333 پیکٹ متاثرین میں تقسیم کیے گئے اس کے علاوہ پاک بحریہ کی 8 ڈائیونگ ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں 28 ڈائیونگ آپریشنز بھی کیے۔ اور بحریہ کے 100 میڈیکل کیمپس میں ایک لاکھ 21 ہزار 442 مریضوں کا علاج کیا گیا۔

Comments are closed.