پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اعجاز اسلم نے مون سون بارشوں کے بعد کراچی کی صفائی کی صورتحال پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرکیا ہے-
باغی ٹی وی : اداکار اعجاز اسلم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا-
Thank you @Pakistan_Army for managing the rain water drainage so effectively and saving karchites from a disaster ..Bravo 👏👏#PakistanArmy #Zindabad
— aijaz aslam (@aijazz7) August 7, 2020
اداکار نے اپنے ٹوئٹ میں پاک آرمی کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ وہ بارش کے پانی کی نکاسی کا موثر انداز میں انتظام کرنے پر پاک فوج کے مشکور ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ پاک فوج نے اپنی بروقت امدادی کارروائیوں سے کراچی والوں کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں فخر عالم نے این ڈی ایم اے کے کام کو سراہتے ہوئے سیاسی جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ این ڈی ایم اے کراچی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کو شرمندہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دے رہی۔
فخر عالم نے اپنی ٹوئٹ میں کراچی کی بارش سے قبل کی کچھ تصویریں اور این ڈی ایم اے کی صفائی کے بعد کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کراچی کی شیئر کردہ پہلے کی تصویریں اٹھارویں ترمیم کی موجودگی میں لی گئیں جبکہ بعد کی تصاویر وفاقی این ڈی ایم اے کی صفائی کے بعد لی گئی ہیں۔
فخر عالم نے تصاویر شئیر کرتے ہوئے سوال کیا تھا کہ آپ ہی بتائیے کہ کون سی تصاویر جمہوریت کی بہتر نمائندگی کررہی ہیں؟
فخر عالم نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا تھا کہ ڈئیر این ڈی ایم اے براہ مہربانی کراچی کی صفائی کو ہلکا لیں آپ کراچی کی تمام سیاسی جماعتوں کو شرمندہ کررہے ہیں اور کراچی والوں کا دل جیت رہے ہیں-
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے این ڈی ایم اے کے چیئرمین کو ہدایت کی تھی کہ وہ کراچی کا دورہ کریں اور شہر کی صفائی شروع کردیں- اس کے بعد سے ہی کراچی میں مون سون کی بارشوں میں پاک فوج نے سول انتظامیہ کی مدد کے لیے ریلیف آپریشن کا آغاز کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں مصروف ہیں اور ڈی واٹرنگ پمپس سمیت ضروری حفاظتی سامان کے ساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں-