پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس،کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلیے تیار ہیں، نیول چیف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیول ہیڈکواٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کانفرنس کی صدارت پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کی۔ کانفرنس کے دوران خطے کی سکیورٹی صورت حال، پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں، ترقیاتی منصوبوں اور دیگر اہم امور کا جائزہ لیا گیا۔ نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں
پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب
مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ
پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ
پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان
کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور مستعد ہے۔نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہارکیا۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا








