امرتسر جیل میں پاکستانی قیدی ہلاک

0
26

بھارتی پنجاب کے شہرامرتسر کی جیل میں قید ایک پاکستانی قیدی انتقال کر گیاہے۔ بھارتی پنجاب کے حکام کے مطابق پاکستانی قیدی خادم ولد عبدالکریم کاگزشتہ ماہ 29 جون کو انتقال  ہوا تھا۔ تاہم خادم کی موت کی وجوہات کے بارے میں کوئی تفصیل نہیں دی گئی۔ خادم کی میت کل ڈھائی بجے بعد دوپہر واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان بھیجی جائے گی۔ 

Leave a reply