پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن

سونےکی قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ
stock market

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا ہے اور اسٹاک ایکسچینچ میں آج 100 انڈیکس 241 پوائنٹس کم ہو کر 50 ہزار 943 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 435 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جبکہ کاروباری دن میں 35 کروڑ شیئرز کے سودے 10ارب 60 کروڑ روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 29 ارب روپے کم ہو کر 7 ہزار 422 ارب روپے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز آج انٹربینک میں ڈالر کے بھاؤ میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آج ڈالر کا بھاؤ 280 روپے 57 پیسے ہے۔

تاہم خٰیال رہے کہ انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 21 پیسے اضافے کے بعد 280 روپے 9 پیسے تھا، اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 50 پیسے کم ہوکر 281 روپے 50 پیسے ہے جبکہ واضح رہے کہ انٹربینک میں ختم ہوئےکاروباری ہفتے میں ڈالر ایک روپے77 پیسے مہنگا ہوا ہے ادھر ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
لیوسٹن ماس شوٹر ، جسکی تلاش میں بدستور لاک ڈاؤن برقرار
راولپنڈی پولیس کو عمران خان اور شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی اجازت مل گئی
سابق وزیراعظم کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی وجہ سامنے آگئی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ سونےکی قیمت میں 50 روپے کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 11 ہزار 300 روپے کا ہوگیا ہے اور اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 42 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 81ہزار 156 روپے کا ہوگیا ہے تاہم دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 20 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور اب سونے کی قیمت ایک ہزار 987 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

Comments are closed.