پاک سر زمین پارٹی کو بڑا دھچکا،پی ایس پی کا فیڈرل بی ایریا سے مکمل صفایا

0
36

NA249 کے ظمنی انتخابات شروع ہونے سے چند دن قبل پاک سر زمین پارٹی کو بڑا دھچکا لگا۔
پی ایس پی کا فیڈرل بی ایریا سے مکمل صفایاہوگیا.باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق
پی ایس پی فیڈرل بی ایریا ٹاون کے زمیدار پچاس سے زائد کارکنان کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔
پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والوں میں، علی بھائی ،عمیر اقبال ،ریحان مرزا ،شہزاد بھائی ،خضر اقبال ،عظمت بھائی ، بھی شامل ہیں۔
پی ایس پی عہدارون نے پیپلز سیکرٹریٹ میں صدر کراچی ڈویژن و صوبائی وزیر سعید غنی سے ملاقات کے بعد شمولیت کا اعلان کیا۔
ملاقات میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر ظفر صدیقی،جنرل سیکرٹری کراچی جاوید ناگوری، جنرل سیکر ٹری دل محمد، ممبر سندھ کونسل عاطف مشتاق بلوچ ، انفارمیشن سیکرٹری شیراز مجید بلوچ، جوادجیلانی ،افضال نقوی ،صلاح سولنگی، زبیر قریشی اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Leave a reply