پاکستان اور امریکا مل کرعظیم کام کرسکتے ہیں. ڈونلڈ بلوم

0
34
Donald Blome

پاک امریکا تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر یادگاری ٹکٹ جاری کردیا گیا جبکہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا مل کرعظیم کام کرسکتے ہیں، مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے مستقبل کی ویژن موجود ہے۔ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی جانب سے اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔


تقریب میں پاک امریکا تعلقات کی 75 ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ کا اجراء کیا گیا اور ٹکٹ جاری کرنے کی تقریب پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان تھے۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
سابق آئی جی کے پی کے بھائی کو اغوا کے بعد کیا گیا قتل
غیرقانونی کاموں پر جواب دینا پڑتا ہے. عطاءاللہ تارڑ
ایران اور امریکا کے درمیان منجمد فنڈز کی بحالی کا معاہدہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی
علاوہ ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ یہ ڈاک ٹکٹ دونوں ملکوں کی آزادی کی علامتوں کو نمایاں کرتا ہے، یہ ڈاک ٹکٹ دوستی کے 75 سال کا نشان ہے۔ امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری مستقبل کی شراکت داری کے ایک وژن کو ظاہر کرتا ہے، جب ہم مل کر کام کرتے ہیں تو ہم عظیم کام انجام دے سکتے ہیں۔ جبکہ اس موقع پر سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید نے کہا کہ 75 سالوں سے پاکستان کا امریکا شراکت دار رہا ہے، امریکا کے ساتھ اپنے وسیع البنیاد تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

Leave a reply