پاک امریکا تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پرہی مضبوط ہوسکتے ہیں:احسن اقبال

اسلام آباد:پاکستان اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات بہتر ہیں ،اس حوالے سےگفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پرہی مضبوط ہوسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال سے امریکی ناظم الامورانجیلا ایگلرکی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکی جامعات کا ترقی کے شعبے میں کردارانتہائی اہم ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امریکی جامعات میں پاک امریکا نالج کوریڈور شروع کیا ہے، پاکستانی طالب علموں کے لئے امریکی ویزوں کی سہولت بڑھنی چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پرہی مضبوط ہوسکتے ہیں، ہماری ترجیح ٹیکنالوجی کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاری حاصل کرنا ہے۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان کی ہونہارافرادی قوت کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔اس موقع پر امریکی ناظم الامورانجیلا ایگلر نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں مزید تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔

Comments are closed.