پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

باغی ٹی وی : پی سی بی ترجمان کے مطابق 8 جون کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور احسن رضا (آن فیلڈ) امپائرز ہوں گے جب کہ راشد ریاض تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

خدارا! اس ملک کو ایک جمہوری ریاست رہنے دیں،شاہد آفریدی

ترجمان کے مطابق 10 جون کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور آصف یعقوب آن فیلڈ امپائرزجب کہ احسن رضا تھرڈ امپائر ،فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری ہوں گے۔

12 جون کو تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائرز ،آصف یعقوب تھرڈ امپائر، فیصل آفریدی فورتھ امپائر اور محمد جاوید میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔

واضح رہے کہ پاک ویسٹ انڈیز کرکٹ سیریز راولپنڈی سے ملتان منتقل کر دی گئی ہے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے تین میچز منعقد ہوں گے۔ 8,10 اور 12 جون کو کرکٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 5 جون کو ملتان پہنچیں گی۔ دوسری جانب ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر آن لائن میٹنگ بھی ہوگی، جس میں میں ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر ملتان اور سی پی او ملتان شریک ہوں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ یکم جون سے لاہور میں شروع ہو گا مہمان ٹیم کے خلاف 16 رکنی اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو لاہور رپورٹ کرنےکی ہدایت کر دی گئی ہےانگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے میں مصروف تمام کھلاڑی بھی یکم جون کو کیمپ جوائن کرلیں گے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان

Comments are closed.