پاکستان 10 بلین ڈالرزکا فوڈ امپورٹ کرتاہے. سی ای او اینگروکارپوریشن

0
40
Engro

پاکستان 10 بلین ڈالرزکا فوڈ امپورٹ کرتاہے. سی ای او اینگروکارپوریشن

سی ای او اینگروکارپوریشن غیاث خان کا کہنا ہے کہ کہ پاکستان جس کے پاس بھی قرضہ لینے جائے گا توپوچھا جائے گا آپ کے کیا پلان ہیں؟ پاکستان 10 بلین ڈالرزکا فوڈ امپورٹ کرتاہے۔ جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لکی سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو علی ٹبا کا کہنا تھاکہ جب تک ایکسپورٹ کونہیں بڑھائیں گے توگزارانہیں ہوسکتا، پاکستان ماضی میں بھی آئی ایم ایف پروگرام میں جاچکاہے، پہلےاس طرح ڈیفالٹ کی بحث نہیں ہوتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جب کہیں سے بھی پیسے نہیں ملتے تو آئی ایم ایف کے پاس جاتےہیں۔ چیئرمین ریفارمز کمیشن اشفاق تولا نے بتایا کہ دنیا کے 10ممالک ہیں جن کا پاکستان سے زیادہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے، ہمارے ہاں ایسے لوگ ہیں جو کہتےہیں کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے گا اور مارکیٹ پراس کا اثر ہوتا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
ماہر معاشیات علی حسنین کا کہنا تھاکہ بہت سارے لوگ پیسے باہر لے جانے کی کوشش کررہےہیں، آئی ایم ایف کے ذریعے ریلیف نہیں ہوتا۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھاکہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ زیروبھی کردیں تو بھی ہمیں 25 ارب ڈالرزکی ضرورت پڑیگی، اب بھی آئی ایم ایف کے پاس جانا ضروری ہے، مارکیٹ میں ڈالرکی ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پلان بی اورسی نہیں سوچنا چاہیے، آئی ایم ایف پروگرام میں ہی جانا ہوگا۔

Leave a reply