پاکستان 30 مئی کو اپنا دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا

30 مئی کو لانچ ہونے والا سیٹلائٹ پندرہ سال کے لیے ہوگا
0
128
nk

اسلام آباد: پاکستان 30 مئی کو چین کی نیشنل اسپیس ایجنسی کے تعاون سے اپنا دوسرا جدید ملٹی مشن سیٹلائٹ خلا میں بھیجے گا۔

باغی ٹی وی : سپارکو کے زیر اہتمام جدید مواصلاتی سیٹلائٹ کی لانچنگ کے حوالے سے اسلام آباد میں سیمینار ہوا، سپارکو حکام نے بتایا کہ پاکستان میں 30 مئی کو لانچ ہونے والا سیٹلائٹ پندرہ سال کے لیے ہوگا،سیٹلائٹ پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں نے چینی شراکت داری سے تیار کیا جو فائیو جی کوریج کے لیے معاون ثابت ہوگا، سیٹلائٹ ٹیلی ایجوکیشن، ٹیلی میڈیسن اور آن لائن سرگرمیوں کی کوریج کو بہتر کرے گا۔

سپارکو کے مطابق ڈیجیٹل پاکستان ورژن اور مواصلاتی نظام کی بہترفراہمی میں معاون ہوگا۔ 2026 میں پاکستان کے پہلے سیٹ ون آر کی مدت ختم ہورہی ہے،2027 میں پاک سیٹ ٹو سیٹلائٹ لانچ کردیا جائے گا اس وقت مواصلاتی رابطے کے حوالے سے پاکستان کا ایک سیٹلائٹ خلا میں موجود ہے۔

گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنےکا خدشہ

دوسری جانب چین نے لانگ مارچ 2 ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے 4 سیٹلائٹ خلا میں بھیجے جو طے شدہ مدار میں داخل ہوگئے ہیں، راکٹ نے شمالی صوبے شنشی میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ نے لانچ مرکز سے پیر کو صبح 11 بجکر 6 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری، سٹیلائٹ کے مجموعہ کو بیجنگ -3 سی کا نام دیا گیا ہے-

علاوہ ازیں انسانوں کو مریخ پر لے کر جانے کے حوالے سے بحث دہائیوں سے چلی آ رہی ہے تاہم ناسا نے اسے ممکن بنانے کیلئے ایک طاقتور ترین راکٹ بنانے پر کام شروع کردیا ہے انسانوں کو مریخ پر اتارنے کے چیلنج میں سیارے سے وزنی سامان لانے اور لے جانے کا مسئلہ بھی شامل ہے جسے حل کرنے کیلئے اگر موجودہ راکٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے تو صرف ایک چکر لگانے میں ہی تقریبا دو سال لگ جائیں گے ایک انتہائی جدید راکٹ، پلسڈ پلازما راکٹ (پی پی آر) ناسا کی طرف سے تیار کیا جا رہا ہے، یہ ایک ایسا راکٹ سسٹم ہے جسے خلا میں دور تک جانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 523 واں پرواز مشن تھا۔

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

اس سے زمین اور مریخ کے درمیان کا سفر بہت مختصر ہو جائے گا۔ناسا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ ٹیکنالوجی موجودہ خلائی جہاز کے مقابلے میں خلابازوں اور کارگو کو مریخ تک زیادہ موثر اور تیزی سے لے کر جانے اور لانے کی حامل ہوگی۔

ناسا کا کہنا تھا کہ پی پی آر کا مقصد مستقبل میں مریخ پر طویل فاصلے کے خلائی مشن میں انقلاب لانا ہے۔ یہ ممکنہ طور پر سیارے تک سفر کو صرف 2 ماہ میں مکمل کرلے گا راکٹ 5000 سیکنڈ کے مخصوص تسلسل کے ساتھ 100,000 پاور کی توانائی پیدا کرنے کے قابل ہوگا۔

2 فٹ زمین نےدوسگےبھائیوں کی جان لے لی،تیسرا زخمی

Leave a reply