تاج محل کے قریب مسجد کے احاطے سے لڑکی کی برہنہ لاش برآمد

تاحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی
0
140
naked dead body of a girl found inside Mosque premises near Taj Mahal in Agra

تاج محل کے قریب مسجد کے احاطے سے لڑکی کی برہنہ لاش ملی ہے، پولیس کو شبہہ ہے کہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے،

واقعہ بھارت کا ہے،آگرہ میں تاج محل کے بالکل قریب ایک مسجد سے لڑکی کی لاش ملی ہے جس کے چہرے پر پتھر مار کر اسے قتل کیاگیا تھا، لڑکی کے جسم سے کپڑے غائب تھے،لڑکی کا چہرہ مسخ ہو چکا تھا جس کی وجہ سے شناخت نہیں ہو پائی،پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا ہے اور قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

پولیس حکام کے مطابق لڑکی کی "نیم برہنہ لاش” تاج محل کے مشرقی دروازے کے قریب ایک مسجد کے احاطے سے ملی،دوپہر میں ایک شخص نماز پڑھنے گیا تو اسے لاش نظر آئی ،جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس کے مطابق لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کی گئی ہے اور پھر جرم چھپانے کے لئے اسے قتل کیا گیا ہے، لڑکی کے کپڑے کیوں اترے ہوئے تھے؟ اس پر پولیس سی سی ٹی وی کی مدد سے تحقیقات کر رہی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ہم جلد ملزم تک پہنچ جائیں گے، تاحال لاش کی شناخت نہیں ہو سکی،واقعہ تھانہ تاج گنج کی حدود میں پیش آیا، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) سٹی سورج رائے کا کہنا تھا کہ جب نمازی تقریباً پونے تین بجے مسجد پہنچے تو وہاں لڑکی کی نیم برہنہ لاش پڑی ہوئی تھی، لڑکی کی شناخت چھپانے کے لیے اس کے چہرے کو پتھر سے کچل دیا گیا ہے،مقتولہ کی کی عمر 25-26 سال کے درمیان ہے۔فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملزم کی تلاش کے لیے پولیس کی ٹیم بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ ملزم کی تلاش اور شناخت کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے.لاش کی برآمدگی کے بعد پولیس نے آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

پولیس کو لاش پر زخموں کے متعدد نشانات ملے ہیں اور اس کے نچلے جسم سے کپڑے غائب تھے،پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ ملزم مقتولہ کو جانتا تھا اور اس کے ساتھ زیادتی کے بعد اس کے جسم کو ٹھکانے لگا دیا اور اس کے چہرے اور جسم کے دیگر حصوں کو کسی بھاری چیز سے کچل دیا، تاکہ اس کی شناخت نہ ہوسکے.

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

Leave a reply