پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم مقام حاصل کرتا جارہا ہے،امریکی سفیر

0
42
safeer

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات،آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئی ٹی وٹیلی کام سیکٹر میں امریکی کمپنیوں کیلئے بے پناہ مواقع ہیں۔ پاک امریکہ بزنس تعلقات و دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر سے متعلق معاملات پر ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔ براڈ بینڈ سرسز کیلئے 65 ارب روپے سے 70 سے زائد منصوبے زیر تکمیل ہیں۔ پرسنل ڈیٹا پرٹیکشن بل اورسوشل میڈیا رولز بزنس فرینڈلی اورملکی تقاضوں کے مطابق ہیں۔ دونوں بلزآئندہ 3 سے 4 ہفتوں میں منظوری کیلئےمتعلقہ فورمزکوارسال کردیئےجائیں گے۔

دونوں ممالک کے مابین اسکلز کی تربیت کیلئے پروگرام شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا، اس موقع پر امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹرکیلئے مشترکہ حکمت عملی سے دوطرفہ تعاون کو فروغ ملے گا۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ، سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول بھی دستیاب ہے۔ہچکچاہٹ کا شکار امریکی کمپنیوں کو پاکستان کی جانب راغب کر رہے ہیں۔ پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں اہم مقام حاصل کرتا جارہا ہے

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کروائی جائے، اہلخانہ عدالت پہنچ گئے

نئی حکومت ڈاکٹرعافیہ صدیقی کو رہا کرائے،مولانا عبدالاکبر چترالی کا مطالبہ

 ایک ماہ کے بعد دوسری رپورٹ آئی ہے جو غیر تسلی بخش ہے ،

عالمی یوم تعلیم امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے نام منسوب

امریکی جیل میں ڈاکٹرعافیہ صدیقی پرحملہ:پاکستان نے امریکہ سے بڑا مطالبہ کردیا ،

Leave a reply