ملک میں عام انتخابات اور دوسری جانب دہشت گردی کی نئی لہر،وزارت داخلہ 1 ماہ سے نگران وزیر داخلہ سے محروم ہے

سرفراز بگٹی کے بطور نگران وزیر داخلہ استعفے کو 35 دن سے زائد ہوگئے۔ 15 دسمبر کے بعد اب تک نگران وزیراعظم نگران وزیر داخلہ کی تعیناتی نہ کر سکے۔ نگران وزیر داخلہ نہ ہونے سے متعدد انتظامی اور سیکیورٹی امور کھٹائی کا شکار ہیں۔ پاسپورٹ آفس، نادرا اور دیگر اہم اداروں کی کارکردگی شدید متاثر ہوئی ہے،لاکھوں پاسپورٹ کا اجرا کاغذ نہ ہونے کے باعث التوا کا شکار ہے۔سیکرٹری داخلہ از خود فیصلوں سے ہچکچاٹ کا شکار ہیں، داخلہ امور سے متعلق سمریاں بھی وزیراعظم آفس میں التوا کا شکار ہیں،

واضح رہے کہ الیکشن کا اعلان ہونے کے بعد نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے استعفیٰ دے دیا تھا جو منظور کر لیا گیا ہے،اس کے بعد ابھی تک کسی کو بھی نگران وزیر داخلہ کا چارج نہیں دیا گیا،

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کو نئی 205 پروفیشنل بھرتیوں کی اجازت دیدی

بھارتی طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈ نگ ہوئی ہے

لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا ہے

پرواز میں تاخیر، مسافر نے پائلٹ کو تھپڑ مار دیا

Shares: