پاکستان اورافغانستان کے درمیان تجارت پاکستانی روپے میں کرنے کا فیصلہ

0
79

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت پاکستانی روپے میں کرنے کا فیصلہ

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں 4نکات ایجنڈے پر غورکیاگیا،وائٹ آئل پائپ لائن ملٹی گریڈ موومنٹ کے ٹیرف کی سمری کی منظوری دے دی گئی،پی این ایس سی کی 19ذیلی کمپنیوں کیلئے رعائتوں کے بارے میں سمری منظورکر لی گئی آٹو ڈس ایبل سرنجز اور خام مال کی درآمد پر چھوٹ کی منظوری دے دی گئی، قبائلی اضلاع اور پوائنٹ آف سیل کی مانیٹرنگ سسٹم کےبارے میں سمری منظور کی گئی

سینیٹر طلحہ محمود کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ،پاکستان اورافغانستان کے درمیان تجارت پاکستانی روپے میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے بریفنگ دی اور کہا کہ ملک میں جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد تک رہی رواں سال جی ڈی پی گروتھ 4.8 فیصد پر لیکر جائیں گے،معیشت میں بہتری آرہی ہے جس کی وجہ گروتھ بڑھے گی،افغانستان کے معاملے پر روزانہ کی بنیاد جائزہ لے رہے ہیں، افغانستان کے 9 ارب ڈالر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے روکے گئے،افغانستان کے مالی ذخائر کو منجمد کیا گیا ہے، افغانستان کے ساتھ تجارت پاکستانی روپے میں ہوگی،چند ہفتے بعد افغانستان کے ساتھ تجارت پر اثرات کاپتہ چلے گا،اکتوبر میں کمیٹی کو پہلی سہ ماہی کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دوں گا، اگست میں امپورٹ بل میں اضافہ ہوا،ڈیڑھ کروڑ افراد کا ڈیٹا ہے جو سیلز ٹیکس دے سکتے ہیں، ڈیٹا نادرا سے حاصل کیا گیا اور ان کو ایک پیغام بھیجا جائے گا،اگر پیغام پر جواب دیتے ہیں تو ٹھیک نہیں تو قانونی کارروائی ہوگی،

چیئرمین کمیٹی نے سوال کیا کہ آپ وزیر خزانہ بنے تو ڈالر 153 روپے کا تھا اب 169 روپے کا ہوگیا ،جس کے جواب میں شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ریٹ اس وقت جہاں موجود ہے اس جگہ پر ہونے کا ہدف تھا، ایکسچینج ریٹ کو مصنوعی طور پر کم رکھنے سے نقصان ہوتا ہے،ایکسچینج ریٹ کا فیصلہ اسٹیٹ بینک نے کرنا ہے،کامیاب پاکستان پروگرام جلد شروع کیا جائیگا،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب پاکستان پروگرام شروع کیا جائیگا،ہم غریبوں کیلئے یہ پروگرام شروع کریں گے،آئی ایم ایف کی جانب سے اعتراض سامنے آیا تھا، پاکستان میں کامیاب پاکستان پروگرام شروع کرنا ابھی ممکن نہیں،

شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت مہنگائی کی سطح 8.4 فیصدہے،2018اور19میں روپے کی قدر گرائی گئی جس کا اثر ہوا گزشتہ ایک سال میں گھی کی قیمتوں میں 90 فیصد اضافہ ہوا،دالوں کی قیمتوں میں 40 سے 50 فیصد کا اضافہ ہوا،پیٹرولیم مصنوعات پر کوشش کی کہ لیوی کے ذریعے ریلیف دیا جائے، جیکب آباد میں پیاز اگانے والے کو 4 روپے ملتے ہیں، خریدنے والا 30 روپے ادا کرتاہے،مڈل مین کا کردار ختم کریں گے جو مہنگائی کاسبب ہے،

محمد علی سدپارہ اور بیٹے کوکون سے اعزاز دیئے جائیں گے؟ حکومت نے اعلان کر دیا

دنیا کے سب سے خوبصورت سٹیڈیم میں پہلا کرکٹ میچ علی سدپاہ کے نام

شوبز شارک نے گوادر ڈولفن کو کتنے رنز کا ٹارگٹ دے دیا ؟

آئندہ سال سپر لیگ سے پہلے گوادر میں پریکٹس میچز کھیلے جائیں گے، وسیم خان

فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

پارلیمنٹ سپریم، شہبازشریف گھٹنے نہ پکڑیں سیدھا راستہ پکڑیں، بابر اعوان

حکومت بلاول سے ڈرتی ہے، اگر سامنا کرنے کی ہمت تھی تو تقریر سنسر کیوں کی، شازیہ مری

بجٹ کو وہ دماغ سمجھ سکتا ہے جن کو لگتا ہو ملک میں 12 موسم ہیں، قادر پٹیل

عمران خان زکوٹا جن،یہ خون چوس ،ہڈی توڑ اور زکوٹا جن کا بجٹ ہے، مریم اورنگزیب

قومی اسمبلی اجلاس، بجٹ کی منظوری کا عمل کب تک ہو گا مکمل؟

آئی ایم ایف کو بتادیا عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،شوکت ترین

Leave a reply