پاک فضائیہ میں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کی تمام مساجد میں نمازِ فجر کے بعد ملکی سالمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی،ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا،ایئر وائس مارشل محمد ندیم صابر انسپکٹر جنرل پاکستان ایئر فورس نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں موجود تمام عملے نے پوری قوم کے ساتھ ہم آواز ہو کر قومی ترانہ گایا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقریب میں سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے یومِ آزادی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ پاک فضائیہ کی ریجینل ائیر کمانڈز، تمام بیسز اور تنصیبات پر بھی تقاریب کا انعقاد کیا گیا
پاکستان بحریہ کا یوم آزادی پرخصوصی نغمہ ”پرچم پاکستان کا” ٹیزر جاری
یوم آزادی، ملک بھر میں تقریبات کا آغاز، مزار قائد، اقبال پر گارڈز کی تبدیلی،صوبوں میں توپوں کی سلامی
پاک بحریہ میں یوم آزادی کی تقریب،اکیس توپوں کی سلامی دی گئی
یوم آزادی، موٹروے پولیس کا قومی شاہرات پر فلیگ مارچ
یوم آزادی پاکستان پر وزیراعظم نے دیا کشمیریوں کو اہم پیغام
پاک بحریہ دشمن کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لئے تیار، نیول چیف کا دبنگ اعلان
کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کیلئے جدید جنگی ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کاٹنے کی تقریب
پاکستان کا 75 واں یوم آزادی آج ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر نعرہ تکبیر سے فضا گونج اٹھی۔ نمازِ فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
وم آزادی تقریبات کے سلسلے میں قومی پرچم، جھنڈیاں بانیان پاکستان کے مشاہیر تصاویر اور بینرز جگہ جگہ آویزاں کئے گئے ہیں۔ جشنِ آزادی کے موقع پر نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے رات گئے سڑکوں پر گھومتے رہے