پاکستان بارے اقتصادی سروے رپورٹ جاری

0
70

پاکستان بارے اقتصادی سروے رپورٹ جاری

باغی ٹی وی : اقتصادی سروے رپورٹ نے پاکستان کی اقتصادی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق ملک میں انڈوں کی پیداوار 2 کروڑ 12 لاکھ 85 ہزار رہی،ملک میں کپڑے کی پیداوار میں تشویشناک کمی، رواں مالی سال میں کپڑے کی پیداوار 78 کروڑ 60لاکھ میٹر رہی . 2سال قبل کپڑے کی پیداوار 1ارب 4کروڑ 60 لاکھ میٹر تھی،ایک سال میں 53 ہزار سائیکل فروخت ہوئیں،

رپورٹ کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران پاکستان میں 4 کروڑ بلب بنائے گئے،ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی تعداد 58 ہزارہے،پاکستان میں اساتذہ کی تعداد 17لاکھ99 ہزار400 ہے،ملک بھر کی یونیورسٹیوں میں اساتذہ کی تعداد 58 ہزارہے

.ڈگری کالجز میں اساتذہ کی تعداد 40 ہزار 200 ہے.ملک میں ڈاکٹروں کی تعداد 2 لاکھ 45 ہزار 987 ہے ،ملک میں نرسزکی تعداد ایک لاکھ 16 ہزار 659 ہے،لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تعداد 21ہزار 361 ہے.

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا وفاقی بجٹ کا حجم 8 ہزار ارب روپے سے زائد ہوگا۔ بجٹ میں 500ٹیرف لائنزختم کرنےکےساتھ ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ زیرغور ہے۔بجٹ خسارہ 35ارب روپے متوقع ہے،دفاع کیلئے 1320ارب روپے مختص کئے جاسکتے ہیں۔

آئندہ مالی سال معاشی ترقی کا اندازہ 4اعشاریہ 8فیصد ہوگا،زراعت کا ساڑھے 3فیصد،صنعتی شعبے کا ساڑھے 6فیصداور خدمات کے شعبے کی ترقی کا تخمینہ 4اعشاریہ 8فیصد لگایا گیا ہے۔

Leave a reply