پاکستان، بحرین کا تعلقات بڑھانے کیلئے ملکر کام کرنے کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کو ٹیلی فون کر کے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی مملکت بحرین کے ساتھ تاریخی، باہمی احترام، مشترکہ عقیدے اور مشترکہ مفادات پر مبنی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

انہوں نے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور انہیں باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی تعلقات میں تبدیل کرنے کے وسیع امکانات کا خاص طور پر حوالہ دیا۔ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے وزیر اعظم کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لئے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
دونوں رہنمائوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کے لئے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

Shares: