پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز؛ برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ میں پاکستان کو دو عہدے مل گئے

0
50
pak bridge fed

پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے نائب صدر منتخب

لاہور؛ پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے نائب صدر اور پاکستان برج فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل احسان قادر برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کا اجلاس پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے معروف پی سی ہوٹل میں ہوا جبکہ اس اجلاس میں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدر بحجت جمالی، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان، سیکرٹری جنرل احسان قادر، سمیت بھارت، بنگلہ دیش، یو اے ای، اردن کی ٹیموں کے کپتان نے شرکت کی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
اجلاس میں متفقہ طور پر مبشر لقمان کو برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ، احسان قادر کو برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کا سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا. واضح رہے کہ پاکستان کیلئے یہ بہت بڑا اعزاز ہے کہ اتنے کم عرصے میں برج کے فروغ کیلئے بے انتہاء محنت کو دیکھتے ہوئے مبشر لقمان کو یہ اعزاز بخشا گیا ہے.

خیال رہے کہ یہ ناصرف مبشر لقمان اور پاکستان برج فیڈریشن کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے جبکہ ملک پاکستان کیلئے بھی اعزاز ہے کہ مبشر لقمان کو اس کھیل کے میدان میں عالمی سطح پر انہیں اپنی خدمات پر سراہا جارہا ہے. جبکہ پاکستان برج فیڈریشن کی طرف سے مبشر لقمان کو اس کامیابی پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا.

علاوہ ازیں اس موقع پر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں اپنی طرف سے ہمیشہ اس کھیل برج کے فروغ کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لاؤں گا جیسے کہ پہلے بھی میں اس کھیل کے فروغ کیلئے متحرک رہا ہوں.

Leave a reply