لاہور:عمران خان کے لیے پاکستان مقدم ہے،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زبیرخان نیازی نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کوپاکستان سب سے زیادہ عزیز اورسب سے مقدم ہے
اس حوالے سے انہوں نے بات کرتے ہوئے نجی ٹی وی کے پروگرام کھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشرلقمان سے بات کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا،ایک موقع پر جب سینیئر صحافی مبشرلقمان نے زبیر خان نیازی سے عمران خان کے حوالے سے سوال کیا تو انہوں نے بات کوپاکستان میں رجیم چینج سے جوڑتے ہوئے کہاکہ یہ تو سب کوپتہ چل گیا ہے کہ امریکہ پاکستان میں مداخلت کرتا ہے
https://twitter.com/pnnnewspk/status/1519378733865525248?t=qAaRD3AAIF20HBHSlMMDnw&s=19
اس پر مبشرلقمان نے کہا کہ اس لیٹر کے حوالے سے یہ بات کہی جارہی ہے کہ پاکستان میں سازش نہیں ہوئی ،جس پر زبیرخان نیازی نے کہا کہ بہرکیف کچھ تو ضرور ہوا ہے
اس کے بعد مزید بات کرتے ہوئے زبیر خان نیازی نے کہا کہ ہرکسی کو یہ یقین کرلینا چاہیے کہ عمران خان کواپنا ملک اپنی قوم سے سے زیادہ عزیز ہے اور وہ اس ملک کوایک ذرہ بھر بھی نقصان پہنچانے کانہیں سوچ سکتا، زبیرخان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان ضرور اوربھرپوراندازسے واپس حکومت میں آئیں گے اور اس ملک کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پرچلائیںگے
فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل
فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر