مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: کرنٹ لگنے سے خاتون کی موت، پسرور روڈ پر حادثہ 4زخمی

سیالکوٹ (باغی ٹی وی بیوروچیف شاہد ریاض) سیالکوٹ میں...

کے پی کے میں موٹروے پر گاڑی پر فائرنگ،سینئر سول جج بہنوئی سمیت قتل

خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ...

سونیا حسین کب شادی کریں گی اور کتنے بچوں کی خواہشمند؟

کراچی: معروف اداکارہ سونیا حسین نے کہا ہے کہ...

پاکستان کوسٹ گارڈز کی سمندرمیں کارروائی، 2 کروڑ مالیت کی اعلی کو الٹی کی غیر ملکی شراب برآمد

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے سمندرمیں کارروائی کرتے ہوئے اعلی کو الٹی کی غیر ملکی شراب برآمد کر لی

پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ ابراہیم حیدری کراچی کے کھلے سمندر سے بھاری مقدار میں غیر ملکی شراب اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے۔

پاکستان کوسٹ گارڈز نے ابراہیم حیدری کے سامنے سمندری علاقے سے لانچ میں شراب کی اسمگلنگ کی اطلاع ملنے پر فوری طور پر میرین پٹرولنگ کو تیار کیااور14 َنائیٹکل میل پر ایک مشکو ک لانچ سے 2872 بوتلیں اعلی کوالٹی کی غیر ملکی شراب برآمدکر لی گئی۔ غیر ملکی شراب اندرون ملک اسمگل ہورہی تھیں۔ پکڑی جانے والی شراب کی مالیت تقریباً2کروڑروپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلیٰ کارکردگی کو سراہا۔

واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف ِ عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan