مزید دیکھیں

مقبول

امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے ساتھ معاشی...

شادی کا جھانسہ، گھوٹکی پولیس نے ضلع خیبر کے رہائشی کو اغوا ہونے سے بچالیا

میرپور ماتھیلو (باغی ٹی وی، نامہ نگار مشتاق علی...

گوجرانوالہ: گرلز کالج سوہدرہ میں ایڈمیشن کمپین، مفت کورسز کے اجراء کا اعلان

گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگارمحمد رمضان نوشاہی)گورنمنٹ ایسوسی...

پاکستان کسٹمز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑےگھپلےکا انکشاف

پاکستان کسٹمز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑےگھپلےکا انکشاف ہوا ہے۔

باغی ٹی وی :کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹمز کے کوئٹہ کلیکٹریٹ کے خلاف کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑے گھپلے کی تحقیقات ہوئیں کوئٹہ کسٹمز کلیکٹریٹ کے خلاف ابتدائی تحقیقات میں گاڑیوں کی نیلامی میں بڑے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق گھپلوں کی تحقیقات پاکستان کسٹمز کے گریڈ 20 کے سینئر افسر محمد یعقوب کے حوالے کی گئی ہے ابتدائی تحقیقات میں من پسند افراد سے ملی بھگت کر کے گاڑیاں سستے داموں نیلام کروانے کا انکشاف ہوا ہے گاڑیوں کی نیلامی میں گھپلوں سے ملکی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا کوئٹہ کلیکٹریٹ میں گھپلے سامنے آنے کے بعد ملک کے دیگر کسٹمز دفاتر کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا امکان ہے۔

گوادر: غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف بڑا ایکشن، 40 گرفتار:پھردھرنے کا امکان

ادھر چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب مقدمات میں سزاؤں کی مجموعی شرح 66 فیصد ہے اسلام آباد سے جاری بیان میں چیئرمین نیب نے دعویٰ سے کہا کہ نیب پہلی بار ایسے افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا، جنہیں کوئی پوچھ بھی نہیں سکتا تھا۔

رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے…

انہوں نے کہا کہ نیب نے 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 66 مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا ہے، 94 میگا کرپشن کیسز متعلقہ احتساب عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں گزشتہ 4 سالوں میں 1194 ملزمان کو احتساب عدالتوں نے سزا سنائی نیب مقدمات میں سزاؤں کی مجموعی شرح 66 فیصد ہے، متعلقہ افسران پاکستان کو کرپشن فری بنانے میں کوششیں دوگنا کریں۔

پی ٹی آئی کی بے بنیاد شکست کی خبریں چل رہی ہیں، پرویز خٹک

دوسری جانب ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نےاسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے 50 ہزار یو اے ای درہم برآمد کرلیے ملزم یہ رقم غیر قانونی طور پر ملک سے باہر اسمگل کرنا چاہ رہا تھا اسلام آباد ایئرپورٹ سے پی آئی اے پرواز سے دبئی روانگی کے لیے پہنچنے والے مسافر عطااللّٰہ کی تلاشی لی گئی تو اس کے دستی سامان کی اسکیننگ کے دوران غیر ملکی کرنسی کی نشاندہی ہوئی۔