پاکستان میں 24 گھنٹوں میں‌ کرونا کے 2 ہزار سے زائد نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ

پاکستان میں 24 گھنٹوں میں‌ کرونا کے 2 ہزار سے زائد نئے مریض، اموات میں بھی اضافہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا نے سپیڈ پکڑ لی، 24 گھنٹوں میں‌2 ہزار سے زیادہ مریض سامنے آگئے. پاکستان میں مریضوں کی تعداد 34 ہزار سے بڑھ گئی

نینشل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے 24 گھنٹوں میں 2255 نئے کیسز رپورٹ ہو گئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 34 ہزار ر 336 ہو گئی، پنجاب میں 13 ہزار 225، سندھ میں 12 ہزار 610، خیبر پختو نخوا میں 5 ہزار 21 اور بلوچستان میں 2 ہزار 158 ،اسلام آباد میں 759، گلگت بلتستان 475 اور آزاد کشمیر میں 88 مریض ہیں۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 737 تک پہنچ گئی۔ سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جن کی تعداد 267 ہے۔ سندھ میں 218، پنجاب 214، بلوچستان 27، گلگت بلتستان 4 اور اسلام آباد میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

چین سے پہلے امریکہ کو وبا کا پتہ تھا،ٹرمپ دنیا کو ماموں بناتے رہے، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

گریٹ گیم، اصل کہانی تو مئی کے بعد شروع ہو گی، مبشر لقمان کے اہم انکشافات

وبا، سلیم صافی اور مولویوں کا مسئلہ کیا ہے،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

پی آئی اے کے لئے سنہری موقع،دنیا کی بڑی ایئر لائن تباہی کے دہانے پر، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

بڑی خوشخبری، رمضان گناہوں کے ساتھ ساتھ وبا سے بھی ڈھال ،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

کیا آپ بھی اس شخص سے اتنی نفرت کرتے ہیں جتنی میں؟ کون ہے وہ شخص ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

اڑن طشتریاں زمین پر، امریکہ نے فوٹیج جاری کر دی، سنیے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

عمران خان چھکا لگانے کے لئے تیار،مبشر لقمان کے سیاسی تبدیلیوں بارے اہم انکشافات

پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 257 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8812 ہو گئی۔ پنجاب میں 4531، سندھ 2229، خیبرپختونخوا میں 1305، بلوچستان 256، گلگت بلتستان 331 اور اسلام آباد میں 92افراد صحت یاب ہوئے۔ آزاد کشمیر میں بھی 68 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوئے۔

Comments are closed.