پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی شاندار تقریب:کیک کاٹا گیا

0
51

لاہور:پاکستان فیڈریشن بیس بال کے زیر اہتمام جشن آزادی پاکستان کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔فیڈریشن کے صدر سید فخر علی شاہ جو کہ بیس بال فیڈریشن آف ایشیا کے نائب صدر بھی ہیں،نے جشن آزادی پاکستان کی تقریب کا افتتاح کیا اور کیک کاٹا۔انہوں نے تقریب میں  خصوصی طور پر شرکت کرنے والے پی ایف بی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید منظر شاہ، ہیڈ کوچ میل مصدق حنیف،ہیڈ کوچ فیمیل طارق ندیم، لیگل ایڈوائزر سید فخر امیر کاظمی، شاہد رضا, عامر بھٹی و دیگر عہدیداران کے ہمراہ پاکستان زندہ باد کے نعروں کے ساتھ قوم کو مبارکباد پیش کی۔

 

 

میڈیا مینیجر پرویز احمد شیخ کے مطابق تقریب میں ایشیا میں پہلی بار ہورہے”بیس بال5 ایشیا کپ” میں شرکت کررہی پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں کٹس و پاکستان کلر تقسیم کیئے گئے۔ٹیم بعد ازاں مینیجر سید فخر علی شاہ کی سربراہی میں ملائیشیا کے شہر کولالمپور روانہ ہوگئی۔

 

 

دیگر آفیشلز میں فیڈریشن کے لیگل ایڈوائزر سید فخر امیر کاظمی اور ٹیم لیڈر محمد یاسین ٹیم کے ساتھ ہیں۔ایونٹ پہلی بار ہونے کی وجہ سے 15 اور 16 اگست کو تمام آفیشلز بیس بال5 کوچنگ کورس میں بھی شرکت کریں گے۔ایونٹ 17 سے 19 اگست تک ملائیشیا کے شہر کولالمپور میں منعقد ہوگا۔

Leave a reply