پاکستان ہرسطح پرکشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا ، شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کو خط
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورسلامتی کونسل کے صدر کو خط لکھ دیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں مسئلہ کشمیر سے متعلق پاکستان کا قانونی کیس بیان کیا گیا ہے .
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اورحقائق منظرعام لائے جائیں،پاکستان مسئلہ کشمیر کا پر امن اور دیرپا حل چاہتا ہے ،پاکستان ہرسطح پرکشمیریوں کی اخلاقی،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ،5اگست کا اقدام یکطرفہ،غیرآئینی،عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں،بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلم آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے، پاکستان ہر سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھا رہا ہے ،
افغان طالبان مجھ سے ملنا چاہتے تھے لیکن کسی ملک کو اعتراض تھا، وزیراعظم
کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب
سعودی ولی عہد اور امریکی صدر نے ایران سے ڈٰیل کرنے کا کہا، وزیراعظم
کشمیر پر بات کرنے پر شکر گزار، ترک صدرپاکستان کب آئیں گے؟ وزیراعظم نے بتا دیا
بات چیت سے پہلے بھارت کو کشمیر سے کرفیو ہٹانا ہوگا، وزیراعظم عمران خان
وزیر خارجہ نے خط میں مزید کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی پوزیشن واضح ہے ،کشمیریوں کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ان کا حق ملنا چاہیے، سلامتی کونسل،عالمی فورمز،اعلانات شملہ،لاہوراور اسلام آباد کے مطابق کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ، بھارت نے ان فورمز سمیت باہمی بات چیت میں کشمیر کو تنازعہ تسلیم کیا ہے،
وزیراعظم کا ہو گا آج بھی نیو یارک میں مصروف ترین دن