وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ میں نے کل امریکا پہنچنا تھا، امریکا اجلاس کیلئے جانا تھا جو نہ جاسکا، پاکستان میں ایک آئینی بحران پیدا کر دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو جاری کرے ،پنجاب انتخابات کیلئے 21 ارب روپے جاری کرنے کا کہا گیا
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 10 اپریل تک وفاقی حکومت کو الیکشن کمیشن کو پیسے دینے کا کہا گیا ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر میں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا، آئی ایم ایف اجلاس میں شرکت کے حوالے سے قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں آئی ایم ایف کیساتھ ورچول میٹنگز میں اسلام آباد سے شرکت کروں گا،آئی ایم ایف میٹنگز کا شیڈول کئی ہفتوں پہلے جاری ہوتا ہے، پاکستان آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کا ممبر ہے کوئی بھکاری نہیں، ایسی تصویر نہ دکھائیں جس سے پاکستان کو نقصا ن پہنچے گزشتہ حکومت نے معاشی بحران تحفے میں دیا ہم نےبیرونی ادائیگیاں وقت پر کیں آگے بھی تمام ادائیگیاں وقت پر کی جائیں گی حکومت اپنا کام مکمل کرچکی ہے دوست ممالک نے آئی ایم ایف کو پاکستان کے لئے دو ارب ڈالر کی تصدیق کردی ہے ایک اور دوست ملک سے ایک ارب ڈالر کی تصدیق کا انتظار ہے کچھ لوگوں نے پاکستان کے ڈیفالٹ کی رٹ لگائی ہوئی ہے غلط رخ نہ پیش کیا جائے ۔
فردوس عاشق نے اپنے حلقہ انتخاب میں کیا کارنامہ سرانجام دیا، تہلکہ خیز انکشاف
مشیر نہیں بلکہ جہنم میں تھی، فردوس عاشق اعوان کی ایک بار پھر گندی گالیاں
شوکت خانم کے فنڈز سے نجی ہاؤسنگ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، عمران خان کا اعتراف
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سبسڈی کے متعلق آئی ایم ایف کے تمام سوالات کا تسلی بخش جواب دیا 800 سی سی والی گاڑیوں، موٹر سائیکل والوں کوپٹرول پر سبسڈی زیر غور ہے بہت جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ فائنل ہوگا جس کی تیاری ہورہی ہے وہ پاکستان کو نیا رخ دے گی آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ بھی ہونے والا ہے عمران خان قوم کے لئے معاشی بارودی سرنگیں بچھا کرگئے ہم بطور قوم ایک عجیب بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں،جہاں میری ضرورت ہے آئی ایم ایف سے ورچوئل میٹنگ کرتا رہتا ہوں،اجلاس میں شرکت نہ کرنا کوئی عجوبہ نہیں، پاکستان کے وفد کو اجلاس میں شرکت سے کوئی منع نہیں کر سکتا،
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی 90 دن میں الیکشن نہیں ہوں گے، بی بی کی شہادت، سیلاب کے موقع پر الیکشن 90 روز میں نہیں ہوئے تھے