بار بار طلبی پر پیش نہ ہونے پرعثمان بزدار کی گرفتاری متوقع

0
49
buzdar

محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کے انتہائی قریب پہنچ گیا ہے۔ تحصیل کوہ سلیمان کے صدر مقام فورٹ منرو میں بزدار ہاوس کے نام سے جو قیمتی کمرشل اراضی ہے، وہ صوبائی حکومت کی ملکیت ہے اور اس پر عثمان بزدار نے اپنے دور حکومت سے قبضہ کر رکھا ہے۔ ابھی یہ اراضی عثمان بزدار کے بھائی عمر بزدار کے زیر استعمال ہے۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ڈیرہ غازی خان کے 2 دفعہ بلانے پر بھی عثمان بزدار ان کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ ان کو آج آخری موقع دیا گیا ہے جس کے بعد ضابطہ فوجداری کی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ترجمان محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو آج آٹھ اپریل کو پیشی کا آخری نوٹس جاری کیا گیا تھا، اگر آج عثمان بزدار پیش نہ ہوئے تو قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی،عثمان بزدار کو آج صبح دس بجے طلب کیا گیا تھا،لیکن وہ پیش نہیں ہوئے،

درخواست گزار بشیر احمد چوہان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، انکے بھائی عمر بزدار کے خلاف درخواست دی ہے،جس پر تحقیقات کے بعد انکوائری افسر کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو دو الگ الگ تاریخوں میں نوٹس جاری کئے گئے لیکن وہ نہیں آئے،محکمہ مال ریونیو کے اہلکار آئے اور بیان ریکارڈ کروایا، جس کی رو سے عثمان بزدار کا نام جمعبندی سال 2021،22 کے خانہ کاشت میں بطور ناجائز قابض بصورت غیر ممکن مکان تحریر ہے، 9168 سے لے کر 2011 کے ریکارڈ کے مطابق موضع فورٹ منرو حکومت کی ملکیت ہے،اورعثمان بزدار کا نام کہیں بھی موجود نہیں ہے، اسکے دور اقتدار میں محکمہ مال نے نام درج کیا،آخری بار عثمان بزدار کو آج موقع دیا گیا تھا لیکن اطلاعات کے مطابق ابھی تک وہ پیش نہیں ہوئے

عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

زرتاج گل اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اینٹی کرپشن نے طلب کر لیا۔

عثمان بزدار کے آبائی علاقے کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

وزیراعلیٰ پنجاب کی نیب میں طلبی،ترجمان پنجاب حکومت کا موقف آ گیا

حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

نیب قانون میں اپوزیشن کی جانب سے ترامیم کا مسودہ، قریشی نے کھری کھری سنا دیں، کہا تحریک انصاف کیلئے یہ ممکن نہیں

عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

Leave a reply