حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

0
63

حمزہ شہباز کو جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے؟ مریم اورنگزیب نے کیا بڑا انکشاف

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازشریف کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کا کہ حمزہ شہباز شریف کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ‎نیب چیئرمین کے خلاف بے گناہ کو قید رکھنے پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے،‎عوام کا آٹا چینی چوروں نے اپنے ڈاکے پہ پردہ ڈالنے کے لئے حمزہ شہباز کو جیل میں رکھا ہوا ہے ،‎حمزہ شہبازشریف کی ناحق قید کو ایک سال ہونے کو ہے، اب تک کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوسکا

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ‎منی لانڈرنگ کے جھوٹے الزام میں حمزہ شہباز پچاس سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں ،‎جھوٹے مقدمے میں حکومت کے پاس کوئی گواہ ہے نہ ہی شواہد دستیاب ہیں ‎بدعنوانی اور کرپشن کا ایک روپیہ برآمد نہیں ہوا لیکن حمزہ شہبازقید ہیں

واضح رہے کہ  حمزہ شہباز نے ضمانت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ,حمزہ شہباز نے سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کے لیے امجد پرویز ایڈووکیٹ اوراعظم نذیرتارڑ ایڈوکیٹ کی وساطت سے رجوع کر لیا

حمزہ شہباز نے اپنی درخواست ضمانت میں نیب کو فریق بنایا ہے درخواست میں موئقف اختیارکیا گیاہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے رمضان شوگر میں ضمانت منظور جبکہ منی لانڈرنگ کیس میں مسترد کی منی لانڈرنگ کیس میں ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا گیا سولہ ماہ گزرنے کے باوجود نیب نے تاحال ریفرنس دائر نہیں کیاحمزہ شہباز کہیں فرار نہیں ہوں گے وہ اپنے خلاف کیسز کا سامنا کریں گے.

درخواست میں مزید کہا گیا کہ حمزہ شہباز کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہےلہذا عدالت سے استدعا ہےکہ سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دےمزید استدعا ہے کہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوتا رہوں گا ضمانت پر رہا کیا جائے

واضح رہے کہ رمضان شوگرملز کیس میں حمزہ شہباز کی ضمانت 6 فروری کو منظورہوئی تھی جبکہ حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی، حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، نیب نے انہیں لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا.

حمزہ شہباز کا فرنٹ مین بن گیا نیب میں وعدہ معاف گواہ،بیان ریکارڈ کروا دیا

مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

صرف اللہ کوجوابدہ ،کوئی کچھ بھی رائے رکھےانصاف کے مطابق فیصلہ دیں گے، عدالت کےحمزہ کیس میں ریمارکس

نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہبازشریف فیملی نے اپنے مختلف ملازموں کے ناموں پرکمپنیاں بنا رکھی ہیں،منی لانڈرنگ کی رقوم بے نامی کمپنیوں میں منتقل کی جاتی رہیں ،اور ان بے نامی کمپنیوں سے شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں رقم منتقل ہوتی رہی. نیب رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ نیب کو 10 غیرملکی منی ایکس چینجرزکا ریکارڈمل چکاہے، شہبازشریف، حمزہ،سلمان کوبرطانیہ کی 4 منی ایکس چینج سے رقوم منتقل ہوئیں، دبئی کی 6 منی ایکس چینج سے بھی رقوم منتقل کی گئیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق شہبازشریف فیملی کو 10 کمپنیوں سے 37 کروڑبھیجے گئے

https://baaghitv.com/ch-parvez-eilahi-k-ahkamanat-hazma-shgahbaz-hon-gay-jail-say-bahar/

Leave a reply