پاکستانی ہندوؤں‌کا خون بھارت کی زمین پر بہا مودی اس کا جواب دے ، فواد چوہدری

0
43

پاکستانی ہندوؤں‌کا خون بھارت کی زمین پر بہا مودی اس کا جواب دے ، فواد چوہدری

باغی ٹی وی : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوھدری کی پاکستان ہندو کونسل کے احتجاج میں شاہراہ دستور پر پہنچ گئے. فواد چوھدری نے کہا کہ پاکستان کی ہندو برادری کیساتھ یکجہتی کیلئے یہاں آیا.جودھ پور میں بچو‍ں سمیت 11 معصوم پاکستانیوں کو پرسرار ہلاکت ہوئی.ہندو خاندان پاکستان سے گیا، رشتہ ختم نہیں ہوا

یہ پاکستان کے بچے، پاکستان کی خواتین تھیں.ہندوستان میں جو زیادتی ہوئی اس پر بھارتی حکومت کا سلوک نامناسب ہے.ہندو خاندان کی ایک بیٹی نے کہا پاکستان کیخلاف بیان دینے، کام کرنے پر مجبور کیا گیا

پاکستان کے شہریو‍ں کا ناحق خون کو ہندوستان میں بہا، بھارت اس کا جواب دے. ہندوستان میں مودی نے جس طرح فاشسٹ حکومت میں تبدیل کیا پاکستان سمیت تمام ہمسائے اس کا شکار ہیں

چین، بنگلہ دیش، نیپال، پاکستان ، مودی کے ہندوستان کی شیطانوں سے متاثر ہیں.پاکستان کی ہندو برادری، بھیل برادری کیساتھ کھڑے ہیں

رمیش کمار نے کہا کہ ہمارا ہدف سڑک بند کرنا نہیں، انڈین ہائی کمیشن کے سامنے دھرنا دینا تھا

بھارت ہندو کمیونٹی کو پاکستان کیخلاف جاسوس بنا کر استعمال کرنا چاہتا ہے.جو بھارتی جاسوسی پر آمادہ نہیں ہوتا اسے اس طرح قتل کر دیا جاتا ہے. ہم ہندوستان کو بتانا چاہتے ہیں کہ ہم پاکستانی اپنے شہریوں کے حقوق کیلئے لڑنا جانتے ہیں

Leave a reply