واشنگٹن: پاکستان کے ایف 16 طیاروں کی مرمت کے لیے امریکی پیکج کی راہ ہموار ہو گئی۔
باغی ٹی وی : رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس نے ایف 16 کے دیکھ بھال پیکج پر کوئی اعتراض نہیں کیا ہے، پرزوں کی خریداری اور طیاروں کی مرمت کا پیکیج گزشتہ ماہ منظور کیا گیا تھا۔
امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی
پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کے پرزے فروخت کرنے کی امریکی انتظامیہ سے منظوری کے بعد امریکی کانگریس سے توثیق لازم تھی۔
واضح رہے کہ پرزوں کی خریداری اور طیاروں کی مرمت کا پیکج گزشتہ ماہ منظور کیا گیا تھا امریکی ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نےکہا تھا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستان کے پاس پہلے سے موجود ایف 16طیاروں کی مرمت کی جائے گی اور اس سے متعلق ساز و سامان بھی دیا جائے گا تاہم اس میں ہتھیار شامل نہیں ہوں گے۔
بیان کے مطابق اس سے پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جاری مہم میں مدد ملے گی۔ تاہم امریکہ کا کہنا تھا کہ اس ڈیل سے خطے کا فوجی توازن متاثر نہیں ہو گا
جس کے بعد بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ نے امریکی ہم منصب سے فون پر بھارت کے پاکستان کو F-16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے امریکا سے احتجاج کیا تھا۔
بعد ازاں واشنگٹن میں بھارتی وزیرخارجہ سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے پاکستان کو اسلحے کی فراہمی سے متعلق بھارتی اعتراضات یکسر مسترد کردیئے تھے۔
امریکہ اپنے ہی بنائے ہوئے ایف 35 میں چین کے بنے ہوئے پرزے سے خائف
امریکی وزیرخارجہ نے کہا تھا کہ پاکستان کا دفاعی پروگرام ملک یا اس خطے سے ظاہر ہونے والی دہشتگردی کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت کومضبوط بناتا ہے، یہ کسی کے بھی مفاد میں نہیں کہ ان خطرات کوبڑھنے دیا جائے۔
یاد رہے کہ اس معاہدے کا اطلاق پہلے سے فروخت شدہ ایف 16 طیاروں کی مرمت یا دیکھ بھال پر ہو گا تاکہ طیارے پرواز کی حالت میں رہیں امریکہ کے مطابق پاکستان نے اس کے لیے امریکہ سے درخواست کی تھی۔
معاہدے کے مطابق ایف 16 کے انجن میں ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر میں تبدیلیاں کی جائیں گی اور انجن کی مرمت اور ضرورت کے مطابق نئے پرزوں کی تبدیلی سے ہو گی لڑاکا طیاروں کے لیے امدادی سازو سامان فراہم کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق یہ معاہدہ تقریباً 450 ملین ڈالرز کا ہو گا اور لاک ہیڈ مارٹن نامی کمپنی اس معاہدے کو مکمل کرے گی 2018 میں ڈونلڈ ٹرمپ نے، پاکستان کو دی جانے والی تین ارب ڈالر کی دفاعی امداد منسوخ کر دی تھی انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک جیسے گروپوں کو لگام دینے میں ناکام رہا ہے۔
امریکہ نے پاکستان کے علاوہ بحرین، بیلجیم، مصر، تائیوان، ہالینڈ، پولینڈ، پرتگال، تھائی لینڈ جیسے ممالک کو ایف 16 طیارے دیئے ہیں۔








