یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن چکا

0
58

یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن چکا

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا چئیرمین کمیٹی سینیٹرذیشان خانزادہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا

سینیٹر فدا محمد کے سوال پر سیکرٹری تجارت نے قائمہ کمیٹی تجارت کو بتایا کہ گرے لسٹ میں ہونے کے باعث پاکستان کی برآمدات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ہے-ایران کے ساتھ بنکنگ چینلز نہ ہونے کے باعث برآمدات میں مسائل ہیں- ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈکا معاملہ حل کر لیا گیاہے-ایران کے ساتھ اشیاء کے بدلے اشیاء کی تجارت کے حوالے سےمعائدہ ہو گیا ہے-انہوں نے بتایا کہ ایک ماہ تک ایران کے ساتھ بارٹر ٹریڈ شروع ہو جائے گی-

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس سینیٹرذیشان خانزادہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوُس میں ہوا-مشیر تجارت عبدالرازق داؤد نے کمیٹی کو جی پی پلس اور یورپی یونین تجارت پر بریفنگ دی- انہوں نے کمیٹی کو بتایا کہ یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن چکا ہے-پورپ کیلئے پاکستان کی برآمداد 9 بلین ڈالرز تک پہنچ چکی ہیں جو پاکستان کیلئے ایک اچھی بات ہے-

مشیرتجارت نے کمیٹی کو بتایا کہ یورپی یونین نے جی ایس پی پلس کی شرائط پر عمل درآمد پر اطمینان کا اظہار کیا ہے-27 کنونشن میں سے اکثر پر پاکستان عمل کر چکا ہے-یورپ کی ڈیمانڈز میں چائلڈ لیبر ،جبری مشقت جسیے مسائل پر قابو پاناپاکستان کے مفاد میں ہے-یورپی یونین کو پھانسی دینے اور کچھ اور قوانین پر اعتراض ہے-یورپی یونین کہتا ہے آپ اپنی برآمدات یورپی یونین کو بڑھائیں لیکن یورپی یونین کو برآمدات میں وہ اضافہ نہیں ہوا جو ہونا چاہیے تھا-ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ یہ پاکستان برآمدکنندگان کی کمزوری ہے کہ برآمدات کو نہیں بڑھا سکے-

چئیرمین کمیٹی کے سوال پرعبدالرزاق داود نے بتایا کہ جی ایس پی پلس کے تحت پاکستان کی 66 فی صد ٹیرف لائن زیرو ڈیوٹیز پر ہیں-گزشتہ سات سال میں یورپی یونین کے ساتھ مجموعی تجارت میں 27 فی صد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سات سال کے دوران پاکستان کی یورپی یونین کی برآمدات میں 47 فی صد اضافہ ہوا  انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین کے ساتھ تجارت پاکستان کے مفاد میں ہے-

جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے حوالے سے مزید تفصیلی گفتگو اورپاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے بریفنگ کو اگلی میٹنگ تک موخرکردیا گیا-چئیرمین کمیٹی نے کہا کہ ان اہم معاملات پر بات کرنے کیلئے تمام سینیٹر ممبران کی موجودگی ضروری ہے-مشیرتجارت نے جی آئی قانون کو پاس کروانے میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کے کردار کوبھی سراہا-سینیٹر فدا محمد، سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے علاوہ مشیر تجارت عبدالرزاق داود، سیکرٹری تجارت، ایڈیشنل سیکرٹری اور پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹیٹیوٹ کے حکام نے کمیٹی اجلاس میں شرکت کی-

گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان کا کتنا ہوا مالی نقصان؟ رحمان ملک کا انکشاف،کیا بڑا اعلان

ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟

یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے کون سی قانون سازی کی ضرورت ہے؟ رحمان ملک

Leave a reply