پاکستان کا سب سے بد تمیز وزیر عمر ایوب ہے، عامر لیاقت

0
39

پاکستان کا سب سے بد تمیز وزیر عمر ایوب ہے، عامر لیاقت

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ عمرایوب پاکستان کے سب سے بد تمیز وزیر ہیں.
ادھر عامر لیاقت نے حسب سابق پی ٹی آئی یعنی اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نمائندے ناجانے کن کاموں میں‌الجھے ہوئے ہیں . ان کو کراچی کے عوام کے مسائل دیکھنے اور ان کو حل کرنے کے لیے کوئی فرصت ہی نہیں‌ہے . . انہوں نے کہا کہ ہمارے محلے میں اور‌حلقے میں‌ کئی گھنٹوں سے بجلی بند ہے ، کے الیکٹرک کو بھی کوئی رحم نہیں‌ہے . اگر ہم باہر نکل آئے تو پھر اپنا حق لے کر واپس جائیں‌گے، پورے کراچی کو کے_الیکٹرک اور اس کے سہولت کاروں نے اپنے باپ کی جاگیر سمجھ رکھا ہے، کراچی کو پتھروں کے زمانے میں دھکیل دیا ہے،کراچی والوں کی خاموشی اور صبر کا مزید امتحان مت لیجیے ، ہم پھٹ پڑے تو قیامت ہوگی واللہ
انہوں‌ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والوں کو تو خوشی تھی ان کا صدر بنا ہے لیکن کیا فائدہ جب ان کے لیے کچھ کرنا ہی نہیں‌ ہے.

Leave a reply