پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا خمیازہ بھگت رہا ہے. وزیراعظم

0
34

پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا خمیازہ بھگت رہا ہے. وزیراعظم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی پیدا کی ہوئی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا خمیازہ بھگت رہا ہے.

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک میں پبلک ٹرانسپورٹ میں الیکٹرک بسوں کی شمولیت، الیکٹرک وہیکلز کی صنعت و معاون انفراسٹرکچر کی تعمیر اور قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا،اجلاس کو پبلک ٹرانسپورٹ میں الیکٹرک بسوں کی شمولیت کے حوالے سے تجاویز پیش کی گئیں. اجلاس کو دنیا بھر میں موجود الیکٹرک بسوں و گاڑیوں کی صنعت اور پاکستان میں اس صنعت کی تعمیر کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ پاکستان میں الیکٹرک بسوں و گاڑیوں کیلئے صنعت و انفراسٹرکچر کی تعمیر سے نہ صرف پاکستان کے درآمدی بِل میں خاطر خواہ کمی آئے گی بلکہ اس صنعت کی تعمیر سے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہونگے.

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو اس حوالے سے جامع پلان جلد پیش کرنے کی ہدایت کی وزیرِ اعظم نے وزارتِ صنعت و پیداوار، پاور منسٹری اور سرمایہ کاری بورڈ کو اس شعبے میں سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھی ہدایات جاری کر دیں.

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی میں کارگر عناصر کی روک تھام کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کر رہی ہے.حکومت الیکٹرک وہیکلز کی تعداد میں اضافے اور اسکے لئے ملک بھر میں وسیع پیمانے پر انفرا سٹرکچر کی تعمیر کی جامع حکمتِ عملی پر عملدرآمد کرے گی.میں نے حال ہی میں ملک میں 10 ہزار میگا واٹ شمسی توانائی کے منصوبے کی منظوری دی ہے. حکومت پاکستان کو توانائی کے شعبے میں خود کفیل بنانے کیلئے قابلِ تجدید توانائی میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کررہی ہے منصوبے سے نہ صرف موحولیاتی آلودگی کم ہوگی، کم نرخوں پر بجلی کی پیداوار ممکن ہوگی بلکہ مہنگے ایندھن کی درآمد کم کرکے قیمتی زرِ مبادلہ بچایا جا سکے گا.

ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

عمران خان نا اہل قرار
میاں بیوی نے مل کر قومی خزانے کو لوٹا، مریم نواز کا عمران خان کی نااہلی پر ردعمل

تحریک انصاف نے پاکستان کے کئی شہروں میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہ

دوسری جانب وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن بھی شریک ہوئے وزیر اعلی سندھ نے وزیر اعظم کو صوبے میں سیلاب متاثرین کی امداد اور بحالی کے حوالے سے پیش رفت پر بریفنگ دی۔ انہوں نے سیلاب زدگان کی مدد اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے کیے وزیر اعظم کی ذاتی دلچسپی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلی سندھ نے کراچی سرکولر ریلوے (KCR) کی تعمیر اور تھر کول مائین کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے پر بھی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال بھی زیر بحث آئی۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آج آل پاکستان چائنیز انٹرپرائز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی. وفد کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر Yang Jianduo نے کی. وفد کی جانب سے پی ایم فلڈ ریلیف فنڈ کے لیے ایک لاکھ چار ہزار امریکی ڈالرز کی رقم کا چیک وزیر اعظم کو پیش کیا گیا. وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے ایسوسی ایشن کی جانب سے امدادی رقم کی فراہمی وفد کا شکریہ ادا کیا .

Leave a reply