کیا پاکستانی اداکاراؤں میں کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟ یاسر حسین

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معورف مزاحیہ اداکار یاسر حسین ایک موبائل فون کمپنی کی جانب سے پاکستانی اداکاراؤں کی بجائے تُرک سیریز کی مرکزی اداکارہ حلیمہ سلطان (اسرا بلجیک) کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر احتجاج کیا ہے-

باغی ٹی وی : اداکار یاسر حسین کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو مسلمانوں کین اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز’ارطغرل غازی‘ کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل پرنشر کرنے کے شروع سے ہی مخالف ہیں اور پہلے بھی انہوں نےاس ڈرامے کو پی ٹی وی پر نشر کرنے کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی ڈرامے کو پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے سے مقامی فنکاروں کو نقصان ہوگا۔

اور اب جب ایک معروف موبائل کمپنی نے ’ارطغرل غازی‘کی مرکزی اداکارہ اسریٰ بلجک کو اپنے موبائل فون کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا ہے تو یاسر حسین نے ایک بار پھر اپنی آواز اٹھاتے ہوئے مقامی اداکاراؤں کی جگہ ایک غیر ملکی اداکارہ کو برانڈ ایمبسیڈر بنانے پر احتجاج کیا ہے۔

یاسر حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوری پر اسرا بلجیک کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لوگوں سے سوال پوچھا تھا کہ آپ کو نہیں لگتا کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر پاکستانی ہونی چاہئے؟ نہ بھارتی اور نہ ترک اداکارہ؟ پاکستان زندہ باد

انسٹا گرام سٹوری سکرین شاٹ
انہوں نے ایک اور اسٹوری میں پاکستان کی تقریباً تمام صف اول کی اداکاراؤں اور ماڈلز کے نام لکھ کر کہا کیا ماہرہ خان، صباقمر، سونیاحسین، منال خان، ایمن خان، امر خان، زارا نور عباس، ہانیہ عامر ، ثنا جاوید، یمنی زیدی، ارمینہ خان، سارہ اور حرامانی کوئی اس قابل نہیں کہ پاکستانی برانڈ کی برانڈ ایمبسیڈر بن سکے؟

انسٹا گرام سٹوری سکرین شاٹ
یاسر حسین مزید لکھا کہ پاکستانی اداکاراؤں کو سپورٹ کریں پاکستان زندہ باد۔ یاسر حسین نے اپنی اہلیہ اقرا عزیز کا نام نہ لکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اقرا کانام اس لیے نہیں ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ایک موبائل برانڈ کی ایمبسیڈر ہے۔

انسٹا گرام سٹوری سکرین شاٹ
اداکار یاسر حسین نے مزید ایک اور سٹوری میں لکھا کہ پاکستانی ہو تو پاکستانی کو سپورٹ کرو-پاکستان زندہ باد-

یاسر حسین کی اس پوسٹ پراداکارہ منال خان نے ان کی تائید کرتے ہوئے کہا یاسر حسین بالکل درست کہہ رہے ہیں لیکن ہمارے لوگ انہیں غلط ضرور ثابت کریں گے۔

دوسری جانب منال خان کی بہن ایمن خان نے اور اور رافع راشدی اور حسن حیات خان نے بھی اداکار یاسر حسین کی تائید کی-

انسٹا گرام سٹوری سکرین شاٹ
واضح رہے کہ اس سے قبل کئی بھارتی فنکار پاکستانی پروڈکٹس کے لیے اشتہارات میں ماڈلنگ کرچکے ہیں-

یاد رہے کہ اپنے ایک انٹر ویو میں اسرا بلجیک نے کہا تھا کہ وہ پاکستان کے تین مختلف برانڈز کے ساتھ کام کرنے والی ہیں اور وہ اس بات کا باقاعدہ اعلان کچھ دن میں ایک پریس ریلیز کے ذریعے کریں گی۔تاہم اب گذشتہ روزان میں سے ایک برانڈ کے لیے اداکارہ کے اشتراک کا اعلان ہوگیا ہے اور انہیں ایک موبائل کمپنی کا برانڈ ایمبسیڈر بنادیا گیا ہے۔

اسمارٹ فون کمپنی کیو موبائل نے سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا تھا کہ ترک اداکارہ ان کی نئی ڈیوائس ویو میکس پرو کے لیے برانڈ ایمبیسڈر بن گئی ہیں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ پہلا پاکستانی برانڈ ہے جس نے ارطغرل ڈرامے سے شہرت پانے والی اداکارہ کو اپنے نئے فون کی مہم کا حصہ بنایا ہے۔

اسرا بلجیک پہلی پاکستانی کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

Comments are closed.