سپریم کورٹ نے شوگر ملز مالکان کے خلاف کاروائی کی اجازت دے دی

0
35
supreme court

سپریم کورٹ نے شوگر ملز مالکان کے خلاف کاروائی کی اجازت دے دی

باغی ٹی وی : سپریم کورٹ نے شوگر ملز مالکان کو سندھ ہائیکورٹ سے ملنے والا ریلیف ختم کرتے ہوئے حکومت کو کارروائی کی اجازت دے دی، تاہم عدالتی فیصلے آنے تک غیر ضروری اقدامات اٹھانے اور شوگر کمیشن رپورٹ پر حکومتی عہدیداروں کو بیان بازی سے روک دیا۔

شوگر انکوائری کمیشن رپورٹ عملدرآمد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ شفاف کام ہونا چاہیے تاکہ ملوث افراد کیفر ‏کردار تک پہنچ سکیں، تکنیکی معاملات میں عوام کا مفاد پیچھے نہیں رہنے دیں گے۔ شوگر ملز کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ حکم امتناع خارج ہوا تو ہائی کورٹس میں ‏کیس متاثر ہوگا۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ حکومت کو کام سے کیسے روک سکتے ‏ہیں۔

اٹارنی جنرل بولے کیا 20 شوگر ملز آسمان سے اتری ہیں جو ان کے خلاف ‏کارروائی نہیں ہوسکتی، حکومت چینی کے بعد پٹرولیم بحران پر بھی کمیشن بنا رہی ‏ہے، سندھ ہائی کورٹ نے جس طرح کارروائی سے روکا وہ خلاف قانون ہے، چاہتے ‏ہیں پٹرول کمیشن سے پہلے حکم امتناع والا مسئلہ حل ہو، یہ پہلا کمیشن ہے جس میں 2 وزرائے اعلیٰ پیش ہوئے، وزیراعظم کے قریب ترین ساتھی کو بھی کمیشن میں پیش ہونا پڑا۔

شوگر ملز کے وکیل نے کہا کہ حکومتی وزراء بیان بازی کر کے میڈیا ٹرائل کرتے ہیں۔ ‏چیف جسٹس نے کہا کہ بیان بازی سیاسی معاملہ ہے زیادہ مداخلت نہیں کرسکتے۔ ‏عدالت نے حکومت کو شوگر ملز کیخلاف کارروائی کی اجازت دے دی جبکہ اسلام آباد اور سندھ ہائی کورٹ کو 3 ہفتے میں شوگر ملز کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی ‏ہدایت کر دی.

چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ

جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا

چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

شوگر کمیشن رپورٹ انگریزی میں اپوزیشن کو سمجھ نہیں آئی،جھاڑو کا سن کر شہباز نے قرنطینہ کر لیا، شہزاد اکبر

دوستوں اور اتحادیوں کیخلاف کارروائی کے لئے بڑی جرات اورعزم چاہیے،اٹارنی جنرل کے عدالت میں دلائل

واضح رہے کہ شوگر کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ پر کاروائی رکوانے کے لئے اسلام آبا دہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، 20 جون کو سلام آبادہائیکورٹ نےشوگرملز کی درخواست پرجاری اسٹےآرڈرختم کردیا،

حکومت کو شوگر انکوائری کمیشن کی روشنی میں کارروائی جاری رکھنے کی اجازت مل گئی،اسلام آبادہائیکورٹ نےشوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست نمٹا دی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے چینی انکوائری کمیشن میں حکم امتناع خارج کر دی،عدالت نے تمام متعلقہ اداروں کو چینی انکوائری رپورٹ پر کارروائی کی اجازت دے دی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ سنایا،عدالت نے کہا کہ ایسی بیان بازی نہ کی جائے جس سے شفاف ٹرائل کا حق متاثر ہو،

Leave a reply