پاکستان کی طرف سے فلسطینیوں کو بھیجی گئی امداد غزہ پہنچ گئی ،
پاکستان کی طرف سے امداد رفاہ سرحد ، مصر سے فلسطین پہنچی ،پاکستان نے فلسطینییوں کے لیے خیمے ، کمبل اور دیگر امدادی سامان بھجوایا تھا ، امدادی سامان میں ایک ہزار خیمے، 4 ہزار کمبل اور 3 ٹن دوائیں شامل ہیں،امدادی سامان مصر کے ذریعے غزہ پہنچا،پاکستانی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ پاکستان اس مشکل وقت میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا، ضروری سامان بھجوانے کا سلسلہ جاری رہے گا،

دوسری جانب پاکستان نے غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئےعام شہریوں کے مزید قتل عام کو روکنے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، یہ حملہ غزہ کے لوگوں کے خلاف جنگی جرائم کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے یہ عام شہریوں کو مزید قتل عام سے بچانے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی کی فوری ضرورت پر بھی زور دیتا ہے

دوسری جانب فلسطینی سفیر احمد جواد ربیع نے اسلام آباد میں فلسطینی سفارتخانے میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جو ہورہا ہے وہ بربریت کی مثال ہے، غزہ میں پانی پہنچانے کی بھی اجازت نہیں، 25 روز سے غزہ جنگ کی زد میں ہے، 4 ہزار بچے شہید ہوچکے، جدید اسلحے سے غزہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے،پاکستان حکومت اور عوام کا شکریہ جو فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، اس مشکل وقت میں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، ایک دن مسجد اقصیٰ میں پاکستانیوں کو خوش آمدید کہیں گے، پاکستانیوں کو ایک دن فلسطین آنے کی دعوت دیں گے، جیت جلد انشاءاللہ فلسطین کی ہوگی، فلسطین کے لیے آواز اٹھاتے رہنا ضروری ہے،

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

Shares: