امریکہ کی بھارت نوازی،پاکستان کی امداد روکنے کا بل امریکی سینیٹ میں پیش

0
96
us senate

امریکہ کی بھارت نواز، امریکی سینیٹ میں ری پبلکن رکن کی جانب سے پاکستان اور چین مخالف بل پیش کیا گیا ہے

امریکہ کی بھارت نوازی کھل کر سامنے آ گئی، پاکستان کی امداد روکنے اور بھارت کی مزید مدد کا بل امریکی سینیٹ میں پیش کر دیا گیا،امریکی سینیٹ میں بل ری پبلکن سینیٹرمارکو روبیو کی جانب سے پیش کیا گیا ہے جس مٰیں کہا گیا ہے کہ چین کے بڑھتے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کیلئے بھارت کی مدد کی جائے، بل میں امریکا پر بھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا، جاپان اور نیٹو جیسے اتحادیوں جیسا برتاؤ کرنے پر زور دیا گیا ،بل میں بھارت کے خلاف مبینہ اقدامات پر پاکستان کی امداد روکنے کی بھی تجویز دی گئی ہے،بل میں سفارش کی گئی ہےکہ اگر پاکستان انڈیا کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث پایا جاتا ہے تو امریکہ اس کی عسکری امداد بند کر دے، پاکستان کی طرف سے انڈیا کے خلاف دہشت گردی اور پراکسی گروپوں کی حمایت سمیت کسی بھی جارحانہ طاقت کے استعمال کے بارے میں رپورٹ طلب کی جائے

بل میں مزید کہنا گیا ہے کہ چین سے پیدا ہونے والے خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکہ کو انڈیا کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے، انڈیا کو علاقائی سالمیت کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے امریکہ کو اس کی مدد کے لیے پالیسی مرتب کرنی چاہیے، انڈیا کو روسی آلات کی خریداری کے لیے امریکی پابندیوں سے استثنیٰ دی جائے۔

بل پر پاکستان کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تا ہم امکان ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ جلد اس بل کے بارے میں اپنا مؤقف پیش کرے گی.

نور ولی محسود کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ

بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

 بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

Leave a reply