پاکستان کی پہلی ویب سیریز جلوہ گر ہونے کو تیار، اہم ترین مسئلے کو موضوع بنایا گیا

0
54

پہلی ویب سیریز حسینہ معین کے قلم سے ، جلوہ گر ہونے کو تیار، اہم ترین مسئلے کو موضوع بنایا گیا

باغی ٹی وی :حسینہ معین کی تحریر کردہ ویب سیریز "ابھی نہیں” کے متعلق ناظرین کا انتظار ختم ہوا . پاکستان کی عظیم لکھاری حسینہ معین نے دس سال بعد ایک ایسی ویب سیریز لکھی ہے جس میں کینسر کو زیر بحث بنایا گیا ہے . چھاتی کے کینسر اور اس بیماری کے شعور کو اجاگر کرنے کے لیے حسینہ معین کا ایک شاہکار کارنامہ ہے . مصباح اسحاق خالد کی ہدایتکاری میں یہ کاوش اپریل 2021 میں RINSTRA ٹیکنالوجیز لیمیٹد پر دستیاب ہوگی.

اس سلسلے میں اسلام‌‌آباد میں میڈیا کو بریفنگ دی گئی . ” ابھی نہیں ” کی سٹوری میں بتایا گیا کہ معاشرے میں چھاتی کے سرطان کے داغ کو کیسے دور کر سکتے ہیں ، ‘بیماری میں یا صحت میں’ کس طرح انسان ایک عشقیہ اور مثبت اثر و رسوخ لانے کے لئے اپنی محبت اور عزم کو پورا کرسکتا ہے۔
اس سیریز میں سنارا کا (مرکزی کردار) ندا کریم نے ادا کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ چھاتی کے کینسر کی مریضہ ایک اہم تبدیلی کیسے لاسکتی ہے۔
لیجنڈ مصنف حسینہ معین نے کہا میں خود کینسر سے جنگ لڑ چکی ہوں .RINSTRA نے مجھ سے یہ ڈرامہ لکھنے کو کہا ، میں نے اس ڈرامے میں اپنے دل و جان سے باور کرنے کی کوشش کی ہے میں نے نوجوان لڑکیوں اور ماوں کو بنیادی پیغام دیا ہے کہ وہ کینسر سے کیسے لڑ سکتی ہیں.

اپنی پہلی فلم میں ویب سیریز کی مرکزی کردار ندا کریم نے اپنے خیالات شیئر کرتے ہوئے کہا ، "میں ہمیشہ ایک کردار کرنا چاہتی تھی
جو کہ بہت ہی معنی خیز ہو اور اس میں ایک اہم پیغام ہو اور یہ RINSTRA کی وجہ سے ممکن ہوا ہے .

یہ پلے بردشت ، سچے پیار اور دیکھ بھال کا پیغام دیتا ہے ۔ یہ وہی حقیقی اقدار ہیں جو ہمارے معاشرے کی عکاسی کرتے ہیں

Leave a reply