سینیٹ انتخابات سے دو روز قبل کتنے ایم پی ایز کو اغوا کر لیا گیا؟ تہلکہ مچ گیا

0
23

سینیٹ انتخابات سے دو روز قبل کتنے ایم پی ایز کو اغوا کر لیا گیا؟ تہلکہ مچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ الیکشن کے لئے سیاسی جماعتوں میں جہاں جوڑ توڑ ہو رہی ہے وہیں اراکین اسمبلی کے اغوا کی خبر بھی سامنے آئی ہے

تحریک انصاف سندھ کی جانب سے تین ایم پی ایز کے اغوا کا الزام سامنے آیا ہے ،خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ اراکین اسمبلی سے ہمارا رابطہ نہیں ہو رہا ہے،سینیٹ کے پچھلے الیکشن میں لوگوں کے ضمیر خریدے گئے ،اب جو ضمیر بیچے گا کم سے کم اس کا پتہ چل جائے گا ،آج آصف زرداری کو بڑا دھچکا لگا ہے،ہمارے اراکین کو فون کرکے دھمکایا جارہا ہے، ہم نے پولیس کو بھی اس معاملے سے آگاہ کردیا ہے،

ہمارے ایک رکن اسمبلی کریم بخش گبول کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے،ہمیں کریم بخش گبول پر یقین ہے وہ اپنی وفاداری نہیں بیچ سکتا، اس وقت صوبہ سندھ میں صورتحال بہت خراب ہے، ہمیں خطرہ ہے، اگر کسی کو نقصان پہنچا تو سندھ حکومت ذمہ دار ہوگی،

قبل ازیں حکومت سے رابطے نہ کرنیوالی اور اسمبلیوں کو جعلی قرار دینے والی پی ڈی ایم اب سینیٹ انتخابات کے لئے حکومت سے رابطوں میں ہے، مولانا فضل الرحمان سے بھی مشاورت کی جاتی ہے ،پنجاب کے بعد خیبر پختونخواہ اور بلوچستان سے بھی باہمی اتفاق رائے سے اراکین منتخب کروانے کی حکومتی و اپوزیشن کی کوششیں جاری ہیں

بلوچستان میں حکومتی اتحاد کی متحدہ اپوزیشن کو 4 نشستیں دینے کی پیش کش کی گئی جبکہ اپوزیشن 5 نشستوں کیلئے ڈٹ گئی ہے ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے ایک خاتون، ایک ٹیکنو کریٹ اور 3 جنرل نشستوں کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اپوزیشن کی پیش کش کو نہ مانا گیا تو نقصان حکومت کا ہوگا۔

ادھر کوئٹہ میں اختر مینگل کی جانب سے متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا جس میں حکومت کی جانب سے چار نشستوں کی پیش کش پر غور کیا گیا،مولانا عبدالغفور حیدری، محمود خان اچکزئی سمیت پارلیمانی ممبران نے اجلاس میں شرکت کی،

دوسری جانب حکومت نے اپوزیشن کوخیبرپختونخوا سے سینیٹ امیدواران بلامقابلہ منتخب کرنےکی پیشکش کی،حکومت نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی 7جنرل نشستوں میں سے2 اپوزیشن کودینے کی پیشکش کی،حکومت کی پیش کش لے کرسینیٹر تاج آفریدی نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی،سینیٹرتاج آفریدی سے ملاقات میں شاہدخاقان اورراجہ پرویزاشرف بھی شریک تھے،مولانافضل الرحمان نے تاج آفریدی کومشاورت کے بعد جواب دینے کا کہا

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہو چکے ہیں وزیر اعظم عمران خان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی ،وزیر اعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے پیر کو یہاں ملاقات کی ۔وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر دفاع پرویز خٹک اور معاون خصوصی ملک محمد عامرڈوگر بھی موجود تھے ،وزیر اعظم عمران خان سے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے بھی ملاقات کی،وزیر اعظم عمران خان سے خواتیں ارکان قومی اسمبلی عظمیٰ ریاض، ظل ہما، نفیسہ خٹک اور شاندانہ گلزار نے بھی پارلیمینٹ ہاؤس میں ملاقات کی ،وزیر اعظم عمران خان سے اراکین قومی اسمبلی گل داد خان، گل ظفر خان، جواد حسین، محمد اقبال آفریدی اور ساجد خان نے ملاقات کی۔وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی اس موقع پر موجود تھے

قبل ازیں سپریم کورٹ نے صدارتی ریفرنس پر 8 صفحات پر مبنی رائے جاری کردی ،اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پرچیف جسٹس پاکستان نے رائے تحریرکی ،سپریم کورٹ نے تحریری رائے میں کہا کہ ووٹ کے خفیہ ہونے پر آئیڈیل انداز میں کبھی عمل نہیں کیا گیا، خفیہ ووٹنگ کے عمل کو انتخابی ضروریات کے مطابق ٹیمپر کیا جاتا ہے،

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ ریفرنس میں پوچھا گیا سوال قانونی نوعیت کا نہیں، صدرمملکت کا سوال آرٹیکل 186 کے زمرے میں نہیں آتا، صدر مملکت کے ریفرنس کو بغیر کسی جواب کے واپس بھیجا جاتا ہے صدرمملکت کا ریفرنس واپس بھیجنے کی وجوہات بعد میں بتائی جائیں گی،

سپریم کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹس روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرے،سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں،خفیہ ووٹنگ کے عمل کو انتخابی ضروریات کےمطابق ٹیمپرکیا جاتا ہے،ووٹ کے خفیہ ہونے پر آئیڈیل انداز میں کبھی عمل نہیں کیا گیا،سینیٹ انتخابات آئین وقانون کے تحت ہوتے ہیں، آرٹیکل 222 کے تحت پارلیمنٹ کا اختیارہے کہ الیکشن معاملات میں قانون سازی کرے،آئین واضح کرتا ہے پارلیمان کسی بھی قانون سازی سے الیکشن کمشنرکی پاورزپراثراندازنہ ہو،

عدالت نے تحریری رائے میں کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد کرائے، یہ بھی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابی عمل میں کرپٹ پریکٹس کی روک تھام کے لیے اقدامات کرے،سپریم کورٹ ورکرز پارٹی کیس میں قرار دے چکی ہے کہ شفاف انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داریاں پوری کرے،پارلیمنٹ کو بھی آئین نے یہ اختیار دیا ہے کہ وہ کرپٹ پریکٹس اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کو روکے، سپارلیمنٹ ایسی کوئی قانون سازی نہیں کر سکتی جس سے الیکشن کمیشن کو حاصل اختیارات میں کمی ہو، وفاق پاکستان اور تمام صوبے آئینی طور پر پابند ہیں کہ وہ الیکشن کمیشن کی معاونت کرے،جہاں تک خفیہ بیلٹنگ کا تعلق ہے سپریم کورٹ اپنے فیصلے میں جواب دے چکی ہے، 1967 کے عدالتی فیصلے میں سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ووٹ کی رازداری دائمی نہیں ہے، عالیکشن کمیشن تمام دستیاب وسائل اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے سینیٹ الیکشن دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ کرائے، الیکشن کمیشن کرپٹ پریکٹسز سے انتخابات کو محفوظ بنائے،

واضح رہے کہ 3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ الیکشن کے باعث سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے ایک جانب حکومت نے اپنے اتحادیوں سے رابطے تیز کردیے ہیں تو دوسری جانب اپوزیشن جماعتیں بھی سرجوڑ کر بیٹھی ہیں۔

اوپن بیلٹ سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ملتوی، عدالت کا بڑا حکم

مردوں سے دوقدم آگے بڑھ کریہ کام کرنا ہے، مریم نواز نے خواتین رہنماؤں کو دیئے مشورے

سب سن لیں،مریم پارٹی کو لیڈ کررہی ہیں،رانا ثناء اللہ، نواز شریف کو بھی دیا مشورہ

عمران خان اور انکے ساتھی جو الفاظ استعمال کررہے ہیں وہ کشیدگی بڑھا رہی ہے ،قمر زمان کائرہ

پی ڈی ایم کی تحریک کامیابی کی جانب بڑھنا شروع،حکومتی حلقوں میں تہلکہ

مریم نواز نے گھر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا

استعفے لینے والوں کو دینے پڑ گئے، پی ڈی ایم سے پہلا استعفیٰ آ گیا،رکن اسمبلی مستعفی

سیاسی جلسے جلسوں پر پابندی،عدالت نے کس کو کیا طلب؟

مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

13 دسمبر کو ہر ہاتھ میں جھنڈا اورہر جھنڈے میں ڈنڈا ہوگا، قمر زمان کائرہ

شاہدرہ جلسے میں حملہ کیسے ہوا اور کس نے کیا؟ مریم نواز نے خود بتا دیا

استعفے منظور کرنے ہیں یا نہیں؟ پرویز الہیٰ نے بڑا فیصلہ کر لیا

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات کیسے ہوں گے؟ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

سینیٹ انتخابات، سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی ردعمل آ گیا

سینیٹ انتخابات میں شبلی فراز نہیں بلکہ کس کو ووٹ ملیں گے؟ شبلی فراز نے سچ بتا دیا

سینیٹ الیکشن، اپوزیشن کی دو پارٹیوں کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کو خریدنے کی کوشش

سینیٹ انتخابات، پنجاب کی طرح باقی صوبوں میں بھی سیٹلمنٹ جاری،وفاقی وزیر کا اہم انکشاف

سینیٹ انتخابات،مسلم لیگ ن خفیہ بیلٹ کے حق میں ہی تھی،ن لیگی رہنما بول پڑے

چیئرمین سینیٹ کے جواب کے منتظر ہیں، مولانا عبدالغفور حیدری

Leave a reply