پاکستان کو امریکا سے سفارتی تعلقات رکھنے چاہیے،شہباز گل

0
42

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل صحافی کی جانب سے اصرار کے باوجود بھی امریکا مخالف نعرہ تو نہیں لگایا تاہم کہا کہ پاکستان کو امریکا سے سفارتی تعلقات رکھنے چاہیے-

باغی ٹی وی : سینئر صحافی سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں شہباز گل کی ایک ویڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی مطیع اللہ جان شہباز گل سے "امریکا کا جو یار ہے غدار ہے ” نعرہ لگانے پر اصرار کر رہے ہیں-

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے ہی وزراء برطرف کر دیئے


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی کے بار بار اصرا کے باوجود شہباز گل امریکہ مخلاف نعرہ لگانے سے گریز کر رہے ہیں صحافی کی بارہا کوشش کے باوجود بھی شہباز گل امریکا مخالف نعرہ لگانے سے کتراتے رہے صحافی نے کہا کہ آپ نعرہ نہیں لگائے گے تو لوگوں کو کیوں نعرہ لگوا رہے ہیں لوگوں کو آپ بیوقوف بنا رہے ہیں کہ امریکا کا یار غدار ہے-

شہباز گل نے صحافی کی جانب سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان کو امریکا سے سفارتی تعلقات رکھنا چاہیے لیکن عزت و احترام کے ساتھ ، اسی طرح پاکستان کو امریکی سفیر کو بھی نہیں نکالنا چاہیے۔

سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کو ہراساں کرنے پر عدالت کا بڑا حکم

سلیم صافی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مطیع اللہ جان کی بھرپور کوشش کے باوجود شہباز گل ’امریکا کا جو یار ہے غدار ہے‘کا نعرہ نہیں لگاسکا، اسی طرح مطیع اللہ جان 10 گھنٹے عمران خان کو چھیڑیں لیکن وہ برطانیہ مردہ باد کا نعرہ نہیں لگاسکیں گے ،عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں امریکا نے نکالا‘۔

یاد رہے کہ سابق معاون خصوصی شہباز گل اب بھی امریکا کی پبلک یونیورسٹی کے پے رول پر ہیں، شہباز گل یونیورسٹی آف الینوائے اربانا میں بطور کلینیکل اسسٹنٹ پروفیسر تعینات ہیں اور ان کی سالانہ تنخواہ 124770 ڈالرز ہے-

عیدا لفطر: پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی،نوٹیفیکیشن جاری

Leave a reply