واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا ہے-

باغی ٹی وی : نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں ایف 16 طیاروں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے پرزے فروخت کرنے سے متعلق کانگریس کو آگاہ کردیا ہے۔ اس فیصلے سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مدد ملے گی۔

امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی

انہوں نے کہا کہ پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے جبکہ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں میڈیا اور سول سوسائٹی پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس ہے اور اس مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ ہیں۔

واضح رہےگزشتہ ہفتےامریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئےسامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دے دی تھی امریکی محکمہ خارجہ نے 45 کروڑ ڈالر کے معاہدے کی منظوری دی، پینٹاگون کے مطابق اصل ٹھیکیدار امریی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن ہو گی-

امریکہ اپنے ہی بنائے ہوئے ایف 35 میں چین کے بنے ہوئے پرزے سے خائف

پینٹاگون نے بیان میں کہا تھا کہ امریکی ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے کانگریس کو نئی غیر ملکی فوجی فروخت کے بارے میں مطلع کر دیا مجوزہ فروخت امریکہ کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کی حمایت کرے گی۔ پاکستان کو آلات کی فروخت سے خطے میں بنیادی فوجی توازن نہیں بدلے گا۔

امریکی حکومت نے پاکستان ایئرفورس کے F-16 پروگرام کوبرقراررکھنے کےلیےغیر ملکی فوجی فروخت کے مجوزہ کیس سے کانگریس کو مطلع کر دیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کا ایک اہم پارٹنر ہے، اور دیرینہ پالیسی کے حصے کے طور پر، امریکہ امریکی نژاد پلیٹ فارمز کے لیے لائف سائیکل مینٹیننس اور پائیداری کے پیکیج فراہم کرتا ہے۔

بحرانِ یمن کا کوئی فوجی حل نہیں: سلامتی کونسل

Shares: