کولمبو ٹیسٹ میں پہلے دن ہی پاکستان کی کامیابی

0
41
Cricket

کولمبو میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے سری لنکا کو جلد آؤٹ کرنے کے بعد دو وکٹوں پر 145 رنز بنا لیے جبکہ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا، ابتداء میں ہی میزبان ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑ گیا جب 9 سکور پر نشان مدھوشکا 4 رنز بنا کر شان مسعود کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے، 23 سکور پر کوشال مینڈس 6 رنز بنا کر شاہین شاہ کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے، اینجلو میتھیوز بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 سکور بنا کر نسیم شاہ کی شاندار گیند پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان کرونا رتنے 17 رنز بنا کر نسیم شاہ کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے، اس دوران چندیمل اور ڈی سلوا نے کچھ مزاحمت دکھائی اور سکور کو آگے بڑھایا، 121 سکور پر چندیمل 34 رنز بنا ہمت ہار بیٹھے اور نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔ اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا، ڈی سلوا 57 رنز بنا کر سرفہرست رہے، سماراوکراما 0، مینڈس 27، جے سوریا 1، فرنینڈو 8 بنا کر چلتے بنے، میزبان ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ابرار احمد نے چار شکار کیے جبکہ نسیم شاہ نے تین وکٹیں لیں۔

قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے کیا، گرین شرٹس کو بھی شروع میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب امام الحق 6 گیندوں پر 6 رنز بنا کر فرنینڈو کی گیند پر کریز چھوڑ گئے۔ اس دوران عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے جارحانہ انداز اپنایا اور وکٹ کے چاروں اطراف باؤلرز کی خوب درگت بنائی، دونوں کے درمیان 100 سے زائد کی پارٹنر شپ بنی جس کا خاتمہ ایک مرتبہ پھر فرنینڈو نے شان مسعود کی وکٹ لیکر کیا۔ قومی بیٹر نے 47 گیندوں پر 51 رنز کی باری کھیلی، اس اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
پہلے روز کھیل ختم ہونے کے دوران قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے ہیں، عبد اللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے دو شکار کیے۔

Leave a reply