ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’یوٹیوب‘ نےسال 2021 کے اختتام کے موقع پر مقبول ویڈیوز کی فہرست جاری کردی۔
باغی ٹی وی : یوٹیوب ہر سال پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں سب سے زیادہ مقبول عام ویڈیوز اور موسیقی کی 10 مقبول ویڈیوز کی فہرست جاری کرتا ہے اور رواں سال بھی فہرست جاری کی گئی حالانکہ کمپنی نے اکتوبر 2021 میں یوٹیوب ریوائنڈ کو ختم کرنے کے لیے اعلان کیا تھا۔
پاکستان میں سال 2021 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو کا اعزاز ڈرامے کی قسط خدا اور محبت نے اپنے نام کیا ہے اسی طرح موسیقی کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 10 ویڈیوز میں گلوکار راحت فتح علی خان اور نش عشر کا ڈرامے خدا اور محبت کے لیے او ایس ٹی سب پر بازی لے گیا علاوہ ازیں بھارت کے پنجابی گانے پاکستانی ناظرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
یو ٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈنگ میوزک ویڈیوز کی فہرست میں پہلے نمبر پر راحت فتح علی خان کی سُریلی آواز میں گائی گئی ڈرامے خدا اور محبت، او ایس ٹی ہے-
دوسرے نمبر پر بھارتی گانا: لُٹ گئے
تیسرے نمبر پر "بھارتی گانا سیاں جی ”
چوتھے نمبر پنجابی گانا ” چھوڑ دیں گے”
پانچویں نمبر پر پنجابی گانا ” ریفلاں”
چھٹے نمبر پر بھارتی گلوکار بادشاہ کا گانا” پانی پانی”
ساتویں نمبر پر "پاکستان ڈرامہ سیریل ” عشق ہے” کی او ایس ٹی جسے راحت فتح علی خان نے گایا-
آٹھویں نمبر پر بھارتی پنجابی گانا ” پانی دی گل”
نویں نمبر پر بھارتی گانا "بارز کی جائے”
دسویں نمبر پر پنجابی گانا” تو شاعر بناگئی” رہا