پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں 113 اموات ،مثبت کیسز میں بھی اضافہ

پاکستان میں کرونا کی لہر میں شدت،24 گھنٹوں میں113 اموات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے ملک بھر میں کورونا سے اموات کا اموات کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا سے مزید 113 اموات ہوئی ہیں-


این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 45 ہزار275 ٹیسٹ کئے گئے4 ہزار414 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.74 فی صد رہی۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار70 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 29 ہزار933 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 40 سے 49 سال تک کی عمر کے لوگوں کی ویکسین کے لئے رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے ویکسین لگوانے کی لئے قومی شناختی کارڈ نمبر 1166 پر پیغام بھیجنا ہو گا –


این سی او سی کے مطابق ویکسینیشن سے متعلق ہیلتھ کیئر ورکرز کی رجسٹریشن 31 مئی 2021 تک کھلی رہے گی تمام غیر رجسٹرڈ ہیلتھ کیئر ورکرز سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ http://Covid.gov.pk/vaccine ویب سائٹ ملاحظہ کریں اور ویکسینیشن کے لئے اور رجسٹریشن کروائیں۔


این سی او سی کے مطابق عالمی اور علاقائی بیماریوں کے مروجہ رجحانات کے پیش نظر ، پاکستان نے 5 مئی سے 20 مئی تک اندرون ملک بین الاقوامی سفر کو کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس عرصے کے دوران پاکستان کے لئے بین الاقوامی پروازوں کو کم کرکے 20 فیصد کردیا جائے گا۔

Leave a reply