پاکستان میں فیس بک کا دفترکھولنے سے متعلق خبروں پر ایف آئی اےکا بیان سامنے آگیا

0
41

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان میں فیس بک کا دفترکھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔

باغی ٹی وی : ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جعلی خبرگردش کر رہی ہےکہ پاکستان میں فیس بک کا دفتر کھولا جا رہا ہے تاہم ایف آئی اےکی جانب سے ایسا کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا، ایف آئی اے اس جعلی خبرکی سختی سے تردید کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہےکہ خبرمیں ایف آئی اے کے ایک افسرکا نام بھی شائع کیا گیا جوگمراہ کن ہے، ایف آئی اے ایسی بے بنیاد خبروں کی بغیر تصدیق اشاعت کی شدید مذمت کرتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سےخبریں تھیں کہ فیس بک نے پاکستان میں آفس کھولنےکيلئے بات چیت کا آغازکرديا ہے فيس بک کے نمائندے مسٹر مائيکل نے ڈائريکٹر ايف آئی اے سائبر کرائم ہمايوں بشير سےملاقات کی ہےساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والی ملاقات ميں معلومات کا دائرہ کار بڑھانے پر غور کيا گيا ملاقات میں ڈائریکٹر ایف آئی اے نے فیس بک کے نمائندے پر زور دیا کہ سری لنکا، بھارت اور دیگر ممالک کی طرح فیس بک کو پاکستان میں بھی اپنا آفس کھولنے کی ضرورت ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ہمايوں بشير نے فیس بک کے نمائندے سے کہا کہ فیس بک ملک یا اداروں کے خلاف بات کرنے والوں کی معلومات نہیں دیتا جس پر فیس بک نمائندے کا کہنا تھا چائلڈ پورنو گرافی اور دہشتگردی سے متعلق معلومات پاکستان کو فراہم کی جاتی ہیں تاہم دیگر امور پر پیش رفت کو آگے بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ فیس بک پاکستان میں اپنا دفتر کھولے فیس بک پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کے لئے پاکستانی حکام سے بات چیت کرے گا اور اس سلسلے میں اگلی ملاقات جولائی میں منعقد ہوگی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی حیثیت سے فواد چوہدری نے فیس بک، گوگل اور دیگر پلیٹ فارمز کو پاکستان میں اپنے دفاتر کھولنے کی دعوت دی تھی فواد چوہدری نے کہا تھا کہ حکومت نے فیس بک سے بات کی ہے کہ وہ اپنا دفتر پاکستان میں کھولے۔

2017 میں پاکستان نے فیس بک کے ساتھ توہین آمیز مواد کا معاملہ بھی اٹھایا تھا اور وقت فیس بک کے نائب صدر جوئل کیپلان نے پاکستان کا دورہ کرکے اس وقت کے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی تھی اس ملاقات میں بھی چوہدری نثار نے فیس بک کے نائب صدر کو پاکستاان میں اپنا دفتر کھولنےکی دعوت دی تھی انہوں نے اس موقع پرکہا تھا اس اقدام سے ویب سائیٹ انتظامیہ اور حکومت پاکستان کے مابین روابط بڑھیں گے اور باہمی فائدہ مند شراکت داری کا موقع بھی ہاتھ آئے گا۔

ایک سے زائد شادی کے قائل افراد شدید غلط فہمی کا شکار ہیں، سربراہ جامعہ الازہر

Leave a reply