پاکستان میں چوتھے ہفتے میں بھی دا لیجنڈ‌آف مولا جٹ کا ریکارڈ توڑ بزنس

پاکستان میں دا لیجنڈ آف مولا جٹ نے کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں. یہاں تک کہ اورسیز میں جہاں جہاں دا لیجنڈ آف مولا جٹ لگی ہے وہاں بھی اس نے بھارتی فلموں کے بزنس کو مات دیدی ہے. دا لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان میں ابھی تک 60 کروڑ روپے کما چکی ہے اور فلم کی ریلیز کو چوتھا ہفتہ ہے اور مسلسل فلم کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم کررہی ہے. فلم چوتھے ہفتے میں بھی سینما گھروں میں‌فل رش لے رہی ہے. لوگوں‌کی ایک بڑی تعداد فلم دیکھنے کےلئے سینما گھروں‌کا رخ کررہی ہے. فلم کو ایک بار نہیں بار بار دیکھا جا رہا ہے. فلم میں فواد خان اور حمزہ علی عباسی کے ٹاکرے اور اداکاری کو بہت سراہا جا رہا ہے. گوہر رشید ہو یا فارس شفیع کے

علاوہ حمائمہ ملک سب کی اداکاری کو بے حد سراہا جا رہا ہے. فلم کے ڈائیلاگز سوشل میڈیا پر سرکولیٹ کررہے ہیں. یاد رہے کہ فلم کی تیاری میں کئی سال لگے اور اس کی ریلیز بھی کورونا کی وجہ سے خاصی تاخیر کا شکار رہی ، لیکن ریلیز ہوئی ہے تو کامیابی کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے ہیں . فلم میں ماہرہ خان اور فواد خان کی کیمسٹری کو بھی بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے حالانکہ فلم میں‌کوئی بھی گیت نہیں ہے لیکن پھر بھی اسے بے حد سراہا جا رہا ہے.

Comments are closed.